وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ نے ’’پِچ بلیک‘‘ اور ’’اُدارا شکتی 2026‘‘ کے بھرپور کثیر ملکی فضائی مشقیں کامیابی سے مکمل کر لیں

प्रविष्टि तिथि: 22 AUG 2026 8:41PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے دو اہم بین الاقوامی فضائی مشقوں میں اپنی شرکت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی مشق ’’پِچ بلیک 2026‘‘ اور ملیشیا میں منعقد ہونے والی مشق ’’اُدارا شکتی 2026‘‘ شامل ہیں۔ دونوں ممالک میں بھارتی فضائیہ کی تعیناتی نے بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے خطے میں بھارتی فضائیہ کی عملیاتی رسائی، جدید جنگی حکمتِ عملی میں باہمی ہم آہنگی اور دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا۔

مشق پِچ بلیک 2026 آسٹریلوی فضائیہ کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں بھارتی فضائیہ نے اپنے جدید ترین رافیل طیارے تعینات کیے۔ ان طیاروں نے 20 سے زائد شریک ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ مل کر کارروائیاں انجام دیں۔ بلند خطرات اور مختلف النوع جنگی ماحول میں بڑی تعداد میں جنگی طیاروں کی مشترکہ کارروائیوں سے متعلق پیچیدہ مشنز انجام دیے گئے۔ اس مشق کے ذریعے شریک ممالک کی افواج کے درمیان مؤثر جنگی ہم آہنگی، باہمی تجربات سے استفادہ اور مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

آسٹریلیا میں کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد بھارتی فضائیہ کا دستہ براہِ راست ملیشیا کے صوبہ سوبانگ پہنچا، جہاں اس نے اودارا شکتی 2026 میں حصہ لیا۔ بھارتی فضائیہ کے ہوا بازوں نے ملیشیا کی شاہی فضائیہ کے ساتھ مل کر انتہائی شدت کی جنگی پروازیں اور مشترکہ جنگی حکمتِ عملی پر مبنی مشقیں انجام دیں۔ ان کارروائیوں میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے ایس یو-30 ایم کے ایم اور ایف/اے-18 ہارنیٹ طیاروں کے ساتھ اور ان کے خلاف فرضی جنگی کارروائیاں کیں۔ اس دو طرفہ مشق کا بنیادی مقصد فضائی جنگ کی حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنانا، متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ کارروائیوں میں لچک اور استعداد کو بہتر بنانا تھا۔

دونوں ممالک میں ہونے والی ان مشقوں کے دوران مشترکہ سرگرمیاں صرف طیاروں کی پروازوں تک محدود نہیں رہیں، بلکہ ان میں طیاروں کی دیکھ بھال کے طریقۂ کار، جنگی مشنوں کی منصوبہ بندی سے متعلق تجربات کا تبادلہ اور ثقافتی میل جول بھی شامل تھا۔ ان سرگرمیوں نے مختلف عہدوں اور رتبوں پر تعینات اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ رفاقت کو مزید مضبوط کیا۔

بھارتی فضائیہ عالمی دفاعی برادری کے ساتھ مسلسل مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے، باہمی عملیاتی صلاحیت کو فروغ دینے اور مشترکہ سلامتی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے بدستور پُرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic10H97.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2QGH3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic311XF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic4SII1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic5FWT1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic6ZY26.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic70ZV0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic8BQQ4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic96M9M.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic10FJ7O.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic112XXE.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2486


(रिलीज़ आईडी: 2302444) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी