بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ہماچل پردیش ٹینڈر 2013 میں ٹائروں کی خریداری سے متعلق غیر مسابقتی طرز عمل پر ریکھا ایجنسیز اور ایس ایس مارکیٹنگ پر جرمانہ عائد کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 6:40PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کی دفعہ 27 کے تحت 21 اگست 2026 کو جاری حکم کے ذریعے ہماچل پردیش ٹینڈر 2013 میں ٹائروں کی خریداری سے متعلق غیر مسابقتی طرز عمل پر ریکھا ایجنسیز پر 1,29,901 روپے اور ایس ایس مارکیٹنگ پر 2,13,274 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
کمیشن نے دونوں کمپنیوں کو ایکٹ کی دفعہ 3(3)(d) کے ساتھ دفعہ 3(1) کی خلاف ورزی پر مبنی غیر مسابقتی طرز عمل سے فوری طور پر باز آنے اور آئندہ اس سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
سی سی آئی نے بولیاں جمع کرانے سے قبل قیمتوں سے متعلق تجارتی طور پر حساس معلومات کے تبادلے پر مشتمل ای میلز کا جائزہ لینے کے بعد پایا کہ ریکھا ایجنسیز اور ایس ایس مارکیٹنگ نے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہماچل پردیش ٹینڈر 2013 میں بولیوں میں ملی بھگت کی، جو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی ہے۔
کمیشن نے ریکھا ایجنسیز کے ایک عہدیدار کو بھی ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ تاہم ایس ایس مارکیٹنگ کے عہدیدار کے خلاف کارروائی ان کے انتقال کے باعث ختم ہوگئی، اس لیے ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔
یہ حکم ریفرنس کیس نمبر 01 آف 2019 میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کی نقل سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2250)
(रिलीज़ आईडी: 2302132)
आगंतुक पटल : 3