مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ سندھیا نے پونے میں منعقدہ ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپومیں وفود کا خیرمقدم کیا


مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندرشیکھر پیمّاسانی نے وزرا کے ساتھ اعلیٰ سطحی غیر رسمی تبادلۂ خیال کی قیادت کی

ایک مضبوط مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی (آئی سی ٹی) کے موضوع پر وزرا کے درمیان غیر رسمی تبادلۂ خیال ہوا

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 9:42PM by PIB Delhi

برکس رکن ممالک کے وزارتی وفود آج پونے میں منعقد ہونے والے برکس مواصلات کے وزرا کے 12ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر آج پونے میں ڈیجیٹل برکس فورم اور نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں برکس کے رکن ممالک کی حکومت، صنعت، تعلیمی شعبے، اسٹارٹ اپس اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔2021 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ برکس مواصلات کے وزرا کے 7ویں اجلاس میں قائم کیا گیا یہ فورم برکس کے آئی سی ٹی شعبے کا ایک کثیر فریقی پلیٹ فارم ہے۔ بھارت آنے والے وفود کے لیے ایک ثقافتی پروگرام اور عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہاکہ ثقافت اور باہمی میل جول کی اس خصوصی شام میں آپ سب کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ حکومت ہند اور بھارت کے عوام کی جانب سے میں اپنے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے خیرمقدم اور پُرخلوص استقبال کرتا ہوں۔گزشتہ چند دنوں کے دوران پونے نہ صرف حکومتوں بلکہ خیالات، اختراع طرازی اور مشترکہ امنگوں کے باہمی ملاپ کا مرکز بن گیا ہے۔ برکس آئی سی ٹی ورکنگ گروپ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر فوکس گروپ، انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر نیٹ ورکس، ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس اور ڈیجیٹل برکس فورم کے ذریعے ہمارے ماہرین اور پالیسی سازوں نے ایسے ڈیجیٹل نظام تشکیل دینے کے طریقوں پر کام کیا ہے جو جامع، محفوظ اور مضبوط ہوں۔

image001ZAPG.jpg

دن کے دوران دو موضوعاتی پینل مباحثے منعقد کیے گئے۔ پہلے پینل کا موضوع سائبر سکیورٹی اور قابلِ اعتماد آئی سی ٹی، بشمول بچوں کا آن لائن تحفظ تھا۔ اس میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے سلامتی اور اعتماد کے پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں برکس کے وزرا نے مسلسل ایک متوازن اور جامع نقطۂ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ رازداری، عوامی مفاد اور کمزور صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو بھی فروغ دیا جا سکے۔دوسرے پینل کا موضوع ‘‘پائیدار اور مضبوط ڈیجیٹل و آئی سی ٹی نظام’’ تھا۔ اس میں سب کے لیے بامعنی اور سستی رابطہ سہولت، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنیادی ڈھانچے، نیز سیٹلائٹ اور غیر زمینی نظام سمیت ابھرتے ہوئے طریقۂ کار کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

image0021U9E.jpg

موضوعاتی پینل کے دوران پائیدار ڈیجیٹل نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ کئی دہائیوں تک بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کہانی سڑکوں، بندرگاہوں اور بجلی کے گرڈز کے حوالے سے بیان کی جاتی رہی ہے۔ آج بھارت دنیا کے سامنے ایک مختلف کہانی پیش کر رہا ہے۔ یہ ڈیجیٹل شناخت، بینکاری، ادائیگیوں، دستاویزات، رضامندی سے فراہم کیے گئے ڈیٹا اور بڑے پیمانے پر آبادی کے لیے شعبہ جاتی نیٹ ورکس کی کہانی ہے۔

image003XY79.jpg

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر اہم بنانے والی بات یہ ہے کہ حقیقی اختراع کسی ایک مخصوص ایپ میں نہیں، بلکہ اس بنیادی طرزتعمیر میں ہے جو کھلا، باہمی طور پر قابل استعمال اور بڑے پیمانے پر فعال ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر صارف کے لیے الگ الگ ایپلی کیشن تیار کرنے کے بجائے، حکومت اور اس کے عوامی ادارے بنیادی ڈھانچہ قائم کرتے ہیں۔

image004K0LI.jpg

بچوں کے آن لائن تحفظ(چائلڈ آن لائن پروٹیکشن) سمیت سائبر سکیورٹی اور قابل اعتماد آئی سی ٹی کے موضوع پر منعقدہ موضوعاتی پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سکریٹری جناب امیت اگروال نے زور دیا کہ ڈیجیٹل سہولت کاری اور سلامتی کو بیک وقت آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی اور اعتماد کے ساتھ ساتھ بچوں کے تحفظ کو بھی نظام کی تشکیل کے مرحلے ہی سے اس کا لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے، نہ کہ بعد میں اس پر توجہ دی جائے۔

ڈیجیٹل منظرنامے کو محفوظ بنانے کے لیے سکریٹری نے تین اہم ستونوں کا خاکہ پیش کیا۔ پہلا، ایسا ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا جو ابتدا ہی سے محفوظ ہو۔ دوسرا، ڈیجیٹل مواد فراہم کرنے یا ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا جمع کرنے والوں کے لیے قانون کے تحت یہ لازمی قرار دینا کہ وہ یہ کام محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے انجام دیں۔ تیسرا، قانون اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے افراد کو بااختیار بنانا تاکہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں اور اپنی شکایات کا مؤثر ازالہ کرا سکیں۔

image005P91P.jpg

image006PSRW.jpg

اس کے بعد برکس کے وزرائے مواصلات نے بھارت کی زیر صدارت آئی سی ٹی شعبے کے موضوع مضبوط مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی (آئی سی ٹی) پر وزارتی غیر رسمی تبادلۂ خیال میں شرکت کی۔

image0073W6S.jpg

image008KUJB.jpg

سینئر عہدیداروں نے ڈیجیٹل برکس فورم ایکسپو کا دورہ کیا ، جس میں ہندوستانی اور برکس اسٹارٹ اپس ، صنعت اور تعلیمی اداروں کی اختراعات کو دکھایا گیا ہے ۔

شام کے وقت وفود کے اعزاز میں ایک ثقافتی پروگرام اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہاراشٹر اور بھارت کی ثقافتی روایات کو پیش کیا گیا۔

image009YK61.jpg

image01069CC.jpg

برکس کے مواصلات کے وزرا کی 12 ویں میٹنگ کل 21 اگست 2026 کو منعقد ہوگی ۔

 

********

) ش ح ۔ ش آ۔ ن م)

U.No. 2414


(रिलीज़ आईडी: 2301835) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी