وزارت خزانہ
خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں سیکیورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) کی 21 ویں ایوارڈ تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی
وزیر مملکت نے محفوظ کرنسی، سکوں، پاسپورٹوں اور قومی اہمیت کی دیگر خودمختار مصنوعات تیار کرنے میں کارپوریشن کے کردار کو اجاگر کیا
ملازمین کی لگن، ایمان داری اور جدت طرازی ایس پی ایم سی آئی ایل کی کام یابی کے ستون ہیں: محترمہ انو پی متھائی
ایس پی ایم سی آئی ایل نے اہم قومی خدمات کے دو دہائی مکمل کر لیے ہیں، جو مسلسل ایسی محفوظ مصنوعات فراہم کر رہا ہے جو بھارت کے مالیاتی اور خودمختار بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتی ہیں: جناب امت سنگلا
ایس پی ایم سی آئی ایل میں پیداواری صلاحیت، معیار اور کارپوریٹ گورننس میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے ملازمین کا عزم اور جدت طرازی مرکزی حیثیت رکھتی ہے: جناب وجے رنجن سنگھ
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 8:15PM by PIB Delhi
خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں اپنے کارپوریٹ دفتر میں سیکیورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) کی 21 ویں ایوارڈ تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔
محترمہ انو پی متھائی، ایڈیشنل سکریٹری اور ایس پی ایم سی آئی ایل کے بورڈ کی رکن؛ جناب امت سنگلا، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، وزارت خزانہ؛ اور جناب وجے رنجن سنگھ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایس پی ایم سی آئی ایل، نے بھی ڈی ای اے اور ایس پی ایم سی آئی ایل کے سینئر اہلکاران کے ساتھ شرکت کی۔
ایوارڈز کی تقریب نے ایس پی ایم سی آئی ایل کی اپنے افسران اور ملازمین کے درمیان بہترین کارکردگی، جدت طرازی اور لگن کو تسلیم کرنے کی قابل فخر روایت کا جشن منایا۔
اپنے ویڈیو خطاب میں، جناب چودھری نے بھارت کے مالیاتی اور خودمختار بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں ایس پی ایم سی آئی ایل کے اہم تعاون کی ستائش کی۔ انھوں نے محفوظ کرنسی، سکوں، پاسپورٹوں اور قومی اہمیت کی دیگر خودمختار مصنوعات تیار کرنے میں کارپوریشن کے کردار کو اجاگر کیا، اور اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین کارکردگی کے عزم پر ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، محترمہ متھائی نے ایس پی ایم سی آئی ایل کی نو پیداواری یونٹوں - چار ٹکسال، دو کرنسی پریس، دو سیکیورٹی پریس، اور ایک پیپر مل - کی اہمیت کو بھارت کے مالیاتی اور خودمختار فریم ورک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر اجاگر کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ ملازمین کی لگن، ایمان داری اور جدت طرازی ایس پی ایم سی آئی ایل کی کام یابی کے ستون ہیں، اور وزارت خزانہ کی رہ نمائی میں کارپوریشن کی مسلسل ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں اپنے خطاب میں، جناب امت سنگلا نے ایس پی ایم سی آئی ایل کی آپریشنل کام یابیوں کو تسلیم کیا اور کارکردگی اور گورننس کے معیارات کو بڑھانے میں وزارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے، ایس پی ایم سی آئی ایل نے اہم قومی خدمات کے دو دہائی مکمل کر لیے ہیں، جو مسلسل ایسی محفوظ مصنوعات فراہم کر رہا ہے جو بھارت کے مالیاتی اور خودمختار بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتی ہیں۔

اس سے قبل اپنے خیرمقدمی خطاب میں، جناب وجے رنجن سنگھ نے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے تحت شیڈول ’اے‘ سی پی ایس ای کے طور پر کارپوریشن کے مینڈیٹ کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ایس پی ایم سی آئی ایل کے جدید کاری کے اقدامات، مضبوط تعمیل، اور شفافیت کے اقدامات پر زور دیا، جنھوں نے کارپوریشن کو پیشہ ورانہ مہارت اور ایمان داری کے ساتھ قوم کی خودمختار ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنایا ہے۔ انھوں نے مزید زور دے کر کہا کہ تمام یونٹوں میں ملازمین کا عزم اور جدت طرازی پیداواری صلاحیت، معیار اور کارپوریٹ گورننس میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

انفرادی شناخت کے علاوہ، ایس پی ایم سی آئی ایل یونٹوں کو پیداواری صلاحیت، ماحولیات اور حفاظت، توانائی کے تحفظ، علم اور ترقی، چوکسی، اور سرکاری زبان کے نفاذ جیسے متنوع شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ باوقار سی ایم ڈی کپ سیکیورٹی پیپر مل، نرمداپورم کو اس کی مثالی کارکردگی کے لیے دیا گیا۔
تقریب کا اختتام شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا، جس میں مہمان خصوصی، معززین، ایوارڈ یافتگان، ملازمین، اور میڈیا نمائندوں کا ان کی شرکت اور حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا گیا۔
21 ویں ایس پی ایم سی آئی ایل ایوارڈ تقریب نے قوم کے لیے بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت، اور خدمات کے لیے کارپوریشن کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ بھارت کی مالیاتی اور خودمختار طاقت کو آگے بڑھانے میں اس کے ملازمین اور یونٹوں کے انمول تعاون کو تسلیم کیا۔
ایس پی ایم سی آئی ایل کے انفرادی ملازمین اور یونٹوں سمیت ایوارڈ یافتگان کی فہرست ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے ذیل میں دی گئی ہے۔
یونٹوں کی شیلڈ 2026 کے لیے ایوارڈ کی فہرست (مدت 2024-25)
انفرادی ایوارڈ کی فہرست 2026
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2402
(रिलीज़ आईडी: 2301769)
आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English