نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
گجرات کے گاندھی نگر میں برکس یوتھ کونسل کی میٹنگ اور برکس یوتھ سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 8:18PM by PIB Delhi
بھارت کی برکس صدارت 2026 میں، گجرات کے گاندھی نگر میں 19 اگست 2026 کو برکس یوتھ کونسل کی میٹنگ اور برکس یوتھ سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت حکومت ہند کے ماتحت نوجوانوں کے امور کے محکمےنے کیا۔ بھارت کی برکس صدارت ’’مضبوطی، اختراع، امدادِ باہمی اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ کے موضوع سے متاثر تھی۔ برکس یوتھ میٹنگ نے ’عوام پر مرتکز‘ اور ’بنی نوع انسانیت کو اولیت‘ دینے کے نقطہ نظر کی عکاسی کی، جس نے نوجوانوں کے تعاون کو برکس فریم ورک کی وسیع تر ترجیحات سے ہم آہنگ کیا۔

افتتاحی سیشن میں گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ہرش سانگھوی؛ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے؛ حکومت گجرات کی قائم مقامی چیف سکریٹری، ڈاکٹر انجو شرما؛ نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ایڈشنل سکریٹری جناب نتیش کمار مشرا، اور وفد کے رہنمایان اور برکس رکن اور شراکت دار ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ہرش سانگھوی افتتاحی سیشن میں ڈائیلاگ کا آغاز کرتے ہوئے
برکس یوتھ سمٹ نے برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے نوجوان مندوبین، نوجوان رہنماؤں، حکام اور وزراء کو ایک جگہ جمع کیا، جس نے نوجوانوں کے لیے باہمی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو، خیالات کے تبادلے اور اجتماعی کارروائی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ان سرگرمیوں نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے، عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور ایک زیادہ جامع اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے مرکزی کردار کی توثیق کی۔
برکس یوتھ سمٹ میں نوجوانوں کے تعاون کے اہم ترجیحی شعبوں کے گرد ترتیب دی گئی موضوعاتی گفتگو شامل تھی، جن میں: تعلیم، صنعت کاری اور مستقبل کی تیاری؛ جامع ترقی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود؛ پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری؛ اور عوامی تعاون و نوجوانوں کی شمولیت شامل ہیں۔ ان مباحثوں نے نوجوان رہنماؤں اور ماہرین کو اپنے نقطہ ہائے نظر، تجربات اور اختراعی طریقوں کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا، جبکہ برکس نوجوانوں کے درمیان گہرے تعاون کی راہیں بھی تلاش کیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
برکس یوتھ کونسل کے اجلاس نے، جو یوتھ سمٹ کے ساتھ منعقد ہوا، برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں کو نوجوانوں کے تعاون کے ترجیحی شعبوں پر غور و خوض کے لیے اکٹھا کیا۔ کونسل نے رکن ممالک کی جانب سے شیئر کیے گئے مشاہدات، قومی تجربات اور بہترین طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ کے مسودے اور برکس یوتھ کوآپریشن فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ ان مشاورتوں نے 22 اگست 2026 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقد ہونے والے برکس یوتھ منسٹرز اجلاس سے قبل اتفاقِ رائے پر مبنی نتائج تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

برکس کے ارکان اور شراکت دار ممالک کے مندوبین نے روایتی کھانوں اور ثقافتی میل جول کے ذریعے گجرات کی بھرپور ثقافتی روایات کا تجربہ بھی کیا، جس سے بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے کی قدر شناسی کو فروغ ملا اور شریک ممالک کے درمیان خیالات، تجربات اور طریقوں کے بامقصد تبادلے کے مواقع پیدا ہوئے۔
گاندھی نگر کے متحرک ثقافتی اور ادارہ جاتی منظر نامے کے پس منظر میں برکس یوتھ کونسل کے اجلاس اور برکس یوتھ سمٹ کے کامیاب انعقاد نے برکس کے اندر نوجوانوں کی قیادت میں تعاون کو گہرا کرنے اور نوجوانوں کو برکس خاندان کی مشترکہ ترجیحات اور مستقبل میں اپنا تعاون دینے کے لیے بامقصد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2342
(रिलीज़ आईडी: 2301379)
आगंतुक पटल : 7