سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوال: انسپائر پروگرام کے تحت سائنس میں اختراعی تحقیق کا فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 AUG 2026 3:34PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کےانوویشن اِن سائنس پرسوٹ فار اِنسپائرڈ ریسرچ (انسپائر) پروگرام نے اپنے چار اہم اجزا کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی نظام کے مختلف مراحل میں سائنسی صلاحیتوں کو منظم انداز میں پروان چڑھایا ہے۔انسپائر مانک (ملین مائنڈز آگمنٹنگ نیشنل ایسپریشن اینڈ نالج) 10 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ (چھٹی سے بارہویں جماعت) میں اختراعی سوچ اور سائنسی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے تحت طلبہ کو اپنے اصل خیالات اور اختراعات تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔اعلیٰ تعلیم کے لیے انسپائر اسکالرشپ (ایس ایچ ای) 17 سے 22 سال کی عمر کے باصلاحیت طلبہ کو قدرتی اور بنیادی علوم میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس کے تحت ہر سال 12,000 وظائف دیے جاتے ہیں اور ہر وظیفے کی مالیت سالانہ 80,000 روپے ہے۔انسپائر فیلوشپ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گریجویٹس اور انسپائر اسکالرز کو کل وقتی پی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعے تحقیق جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کے تحت زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس میں جونیئر ریسرچ فیلو (جے آر ایف) کے طور پر ماہانہ 37,000 روپے، سینئر ریسرچ فیلو (ایس آر ایف) کے طور پر ماہانہ 42,000 روپے، قابل اطلاق ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آر اے) اور سالانہ 20,000 روپے کا متفرق تحقیقی گرانٹ شامل ہے۔انسپائر فیکلٹی فیلوشپ نمایاں پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین، عموماً 27 سے 32 سال کی عمر کے افراد (محفوظ زمروں کے لیے قابلِ اطلاق عمر میں رعایت کے ساتھ)، کو پانچ سالہ فیلوشپ کے ذریعے معاونت فراہم کرتی ہے۔ فیلو کو ماہانہ 1,25,000 روپے، سالانہ 2,000 روپے کا اضافہ اور فیلوشپ کی مدت کے دوران 35 لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ دی جاتی ہے۔
حکومت سائنس کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی جانب باصلاحیت طلبہ کو راغب کرنے کے لیے انوویشن اِن سائنس پرسوٹ فار اِنسپائرڈ ریسرچ (انسپائر) پروگرام کے فروغ کے لیے مسلسل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انسپائر پروگرام کے مختلف اجزا کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور ہر جزو کے تحت معاونت حاصل کرنے والے طلبہ اور نوجوان محققین کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
پروگرام/مالی سال
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
|
انسپائر مانک
|
52720
|
43381
|
46926
|
50009
|
49805
|
|
انسپائر – ایس ایچ ای
|
18039
|
19771
|
18236
|
20354
|
24276
|
|
انسپائر فیلوشپ
|
2768
|
2872
|
2811
|
2448
|
3364
|
|
انسپائر فیکلٹی فیلوشپ
|
474
|
338
|
299
|
225
|
477
|
ملک کی نوجوان نسل میں اختراعی تحقیق کو فروغ دینے کے مقصد سے ان اجزا کے اثرات کی مسلسل نگرانی اور تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی مؤثر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ منصوبہ بندی کی جا سکے۔
حکومت نے انسپائر پروگرام کی رسائی اور شمولیت کو نمایاں طور پر وسعت دینے کے لیے متعدد مخصوص اقدامات کیے ہیں، جن میں ملک کے دیہی، دور دراز اور ترقی کی خصوصی ضرورت رکھنے والے اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان اقدامات میں ریاستی تعلیمی محکموں، ضلعی تعلیمی افسران، اسکولوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے ذریعے پروگرام سے متعلق معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر؛ نامزدگیوں کے معیار اور دائرۂ کار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے لیے بیداری مہمات، تعارفی پروگرام، ویبینار اور صلاحیت سازی کی ورکشاپس کا انعقاد؛ اور اسکولی طلبہ میں اختراعی طرز فکر کی شناخت، حوصلہ افزائی اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کی نمائشوں اور پروجیکٹ مقابلوں (ڈی ایل ای پی سی، ایس ایل ای پی سی اور این ایل ای پی سی) کا انعقاد شامل ہے۔اختراعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر اور دیگر ممتاز سائنسی اداروں کے اشتراک سے رہنمائی کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے منتخب طلبہ کو پروٹوٹائپ تیار کرنے، اختراع اور سائنسی تحقیق کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف خطوں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی انسپائر پروگراموں میں جامع اور وسیع پیمانے پر شرکت کویقینی بنایا گیا ہے۔
دیہی اور دور دراز اضلاع کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اختراعی گرانٹس، رہنمائی کی سہولت اور قومی سطح کے پلیٹ فارمس پر اپنی سائنسی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ مجموعی طور پر ان اقدامات نے سائنسی مزاج اور تحقیق و جستجو کی ثقافت کو مضبوط بنانے، نچلی سطح پر اختراعات کو فروغ دینے، سائنس کی تعلیم، وظائف اور تحقیقی فیلوشپ تک مساوی رسائی کو وسعت دینے اور ملک کے بیشتر علاقوں سے نوجوان سائنسی صلاحیتوں کے فروغ کے سلسلے کو مزید وسیع کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 2305
(ریلیز آئی ڈی: 2301089)
وزیٹر کاؤنٹر : 18