مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھتیس گڑھ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)، محکمۂ ٹیلی مواصلات، چھتیس گڑھ حکومت، سی ایس بی آئی ایل، بی ایس این ایل اور سی ایچ آئی پی ایس کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے


چھتیس گڑھ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے 3,942 کروڑ روپے کی مالی مدد منظور

چھتیس گڑھ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت 11,682 گرام پنچایتوں کو شامل کیا جائے گا اور 8,328 گاؤں کو ضرورت کے مطابق رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی

اس شراکت داری سے پورے چھتیس گڑھ میں دیہی ٹیلی مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانے میں مدد ملے گی

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 4:51PM by PIB Delhi

دیہی چھتیس گڑھ میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور براڈ بینڈ رابطے کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، محکمۂ ٹیلی مواصلات کے تحت ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) نے آج نئی دہلی کے سنچار بھون میں ریاستی قیادت کے ماڈل کے تحت ریاست میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)، محکمۂ ٹیلی مواصلات، چھتیس گڑھ حکومت، چھتیس گڑھ اسٹیٹ بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (سی ایس بی آئی ایل)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور چھتیس گڑھ انفوٹیک پروموشن سوسائٹی (سی ایچ آئی پی ایس) کے درمیان چھتیس گڑھ ریاست میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E4KY.jpg

معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کے منتظم جناب شیام مشرا، چھتیس گڑھ  حکومت کے محکمۂ الیکٹرانکس و آئی ٹی کے سکریٹری جناب انکت آنند، چھتیس گڑھ اسٹیٹ بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (سی ایس بی آئی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مینک اگروال، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس) جناب پاپا سدھاکرا راؤ، محکمۂ ٹیلی مواصلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اے بی پی نفاذ-1) جناب دنیش کمار گرگ اور محکمۂ ٹیلی مواصلات، ڈی بی این اور بی ایس این ایل کے سینئر افسران کی معزز موجودگی میں منعقد ہوئی۔

معاہدے پر دستخط پروگرام کے تیز رفتار نفاذ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہیں اور دیہی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، آخری سرے تک رابطے کی سہولت بہتر بنانے اور جامع ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت اور  چھتیس گڑھ حکومت کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے 4 اگست 2023 کو ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد موجودہ بھارت نیٹ نیٹ ورک کو جدید بنانا، مستحکم کرنا اور وسعت دینا ہے، تاکہ تمام گرام پنچایتوں اور گاؤں کو ضرورت کے مطابق مضبوط اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ براڈ بینڈ رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

چھتیس گڑھ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو چھتیس گڑھ اسٹیٹ بھارت نیٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (سی ایس بی آئی ایل) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 11,682 گرام پنچایتوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس میں پہلے مرحلے کی 4,048 گرام پنچایتوں کے موجودہ خطی نیٹ ورک کو رنگ ٹوپولوجی(حلقہ نما نیٹ ورک ساخت) میں تبدیل کرکے اسے مزید مستحکم اور قابل اعتماد بنانا، دوسرے مرحلے کی 5,964 گرام پنچایتوں کو شامل کرنا اور نئی تشکیل دی گئی 1,670 گرام پنچایتوں کو نیٹ ورک سے جوڑنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ 8,328 گاؤں کو ضرورت کے مطابق رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے آخری مرحلے تک رابطے کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

حکومت ہند نے چھتیس گڑھ میں اس پروگرام کے نفاذ کے لیے 3,942 کروڑ روپے کی مالی مدد منظور کی ہے۔ اس اقدام سے حکومت ہند کی مالی مدد کے ذریعے دیہی علاقوں میں تین لاکھ سے زائد گھریلو فائبر کنکشن فراہم ہونے کی توقع ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ای-گورننس، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور شہریوں پر مرکوز خدمات سمیت مختلف ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آج دستخط کیے گئے معاہدے سے چھتیس گڑھ میں پروگرام کے نفاذ میں تیزی آنے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت کے وژن کو مزید آگے بڑھانے کی توقع ہے۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے بارے میں

ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ) بھارتی ٹیلی گراف ایکٹ (ترمیمی ایکٹ)، 2003 کے تحت یکم اپریل 2002 سے قائم کیا گیا تھا۔ ’ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023‘ کے مطابق یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ کا نام تبدیل کرکے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کر دیا گیا ہے۔ ڈی بی این کا مقصد ان دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی مواصلاتی خدمات تک رسائی اور ان کی فراہمی کو فروغ دے کر عالمگیر ٹیلی مواصلاتی خدمات کو یقینی بنانا ہے جہاں یہ خدمات مناسب طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ یہ محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) وزارت مواصلات کا ایک منسلک دفتر ہے ۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے مقاصد کے حصول کے لیے اس کے تحت بھارت نیٹ، 4 جی سیچوریشن پروجیکٹ، امنگوں والے اضلاع کے ایسے علاقوں میں موبائل خدمات کی فراہمی جہاں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے، بائیں بازو(لیفٹ ونگ ) کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں، ہمالیائی اور سرحدی علاقوں، جزائر اور شمال مشرقی علاقوں میں موبائل خدمات سمیت مختلف اسکیموں اور پروجیکٹوں  کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش آ۔ر ب

U-2281    


(रिलीज़ आईडी: 2300943) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil