عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی اطلاعاتی کمیشن نے 17 اگست 2026 کو سیکنڈ اپیل اور شکایات پورٹل کا اَپ گریڈ شدہ ورژن لانچ کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 7:47PM by PIB Delhi
مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) نے آج، 17 اگست 2026 کو اپنے اَپ گریڈ شدہ اپیل اور شکایت انتظامی نظام (ایپ کامس 2.0) کا اِفتتاح کیا۔ اَپ گریڈ شدہ پورٹل کا اِفتتاح جناب راج کمار گوئل، چیف انفارمیشن کمشنر نے کیا۔
اَپ گریڈ شدہ پورٹل کو مقررہ پروجیکٹ ٹائم لائن کے مطابق تیار اور نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد کمیشن کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور اطلاعات کے حق کے قانون 2005 کے تحت سیکنڈ اپیلوں اور شکایات پر کارروائی کے ورک فلو کو ہم وار کرنا ہے۔
اپیل اور شکایت انتظامی نظام (ایپ کامس) ایک آن لائن ویب ایپلیکیشن پورٹل ہے، جسے ابتدائی طور پر مرکزی اطلاعاتی کمیشن نے ستمبر 2016 میں متعارف کرایا تھا۔ یہ شہریوں کو سیکنڈ اپیلیں اور شکایات آن لائن دائر کرنے کے قابل بناتا ہے اور کیسز کی مکمل ڈیجیٹل پروسیسنگ کو آسان بناتا ہے، جس میں رجسٹریشن، سماعتوں کا شیڈول، فیصلوں کا اِجرا اور اَپ لوڈنگ اور دیگر متعلقہ عمل شامل ہیں۔
ایپ کامس 2.0 کو ایک تکنیکی طور پر اَپ گریڈ شدہ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں بہتر سیکیورٹی معیارات، بہتر فعالیتیں اور ہم وار ورک فلوز شامل ہیں۔ یہ سیکنڈ اپیلوں اور شکایات کی ہم وار پروسیسنگ کو آسان بنائے گا اور درخواست دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کو زیادہ صارف دوست تجربہ فراہم کرے گا۔
ایپ کامس 2.0 کی ایک اہم خصوصیت درخواست دہندگان، عوامی حکام کے مرکزی پبلک انفارمیشن افسران (سی پی آئی اوز) اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے لیے صارف اکاؤنٹس کا تعارف ہے، جو ان کی ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر سے منسلک ہیں۔ اَپ گریڈ شدہ نظام میں، درخواست دہندگان اپنے صارف اکاؤنٹس کے ذریعے سیکنڈ اپیلیں اور شکایات جمع کرا سکیں گے۔
اَپ گریڈ شدہ نظام کے تحت، درخواست دہندگان کو متعدد اضافی فعالیتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ درخواست دہندگان کیس کی ٹائم لائنز دیکھ سکتے ہیں، دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، سماعت کے نوٹس اور فیصلے/احکامات ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپ کامس 2.0 کی ایک اور اہم خصوصیت کمیشن کے ذریعے نوٹس/احکامات پر ڈیجیٹل دستخط کرنے اور جاری کرنے کے لیے ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سیز) کے استعمال کی سہولت ہے۔
اَپ گریڈ شدہ پورٹل عوامی حکام اور ان کے نامزد افسران کے لیے بھی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے، جس میں سی پی آئی اوز کے لیے صارف اکاؤنٹس کی تخلیق شامل ہے تاکہ وہ سیکنڈ اپیلوں اور شکایات کی تفصیلات تک رسائی حاصل کر سکیں اور پورٹل کے ذریعے کیس سے متعلق دستاویزات جمع کرا سکیں۔
منتقلی کی مدت (یکم اگست سے) کے دوران جاری کیے گئے اور ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے فیصلے آنے والے دنوں میں اَپ گریڈ شدہ پورٹل/ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیے جائیں گے۔
ایپ کامس 2.0 کا اِفتتاح ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے شفاف اور شہری مرکوز حکم رانی کو فروغ دینے کے لیے بھارت سرکار کی مسلسل کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

E8MK.jpeg)
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2196
(रिलीज़ आईडी: 2300650)
आगंतुक पटल : 5