وزارات ثقافت
سوریہ پتھ ترنگا: ابھرتے سورج کی سمت میں چلتے ہوئے ہندوستانی قومی پرچم کابین براعظمی عالمی ریلے مکمل
یومِ آزادی کے موقع پر فجی میں (ہندوستانی وقت کے مطابق) رات ڈیڑھ بجے سے لے کر سان فرانسسکو میں رات ساڑھے آٹھ بجے تک منفرد عالمی ریلے کے تحت قومی پرچم 54 سفارتی مشن اور پوسٹ سے ہو کر گزرا
دنیا بھر میں ہندوستانی مشن اور دفاتر میں منعقدہ تقاریب میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ اورقومی ترانہ ’’جن گن من‘‘ کو اجتماعی طور پرگانے کااہتمام کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
15 AUG 2026 10:03PM by PIB Delhi
ہندوستان کے یومِ آزادی کی شاندار عالمی تقریبات کے تحت، ’ہر گھر ترنگا 2026‘ کی ایک خصوصی پہل ’سوریہ پتھ ترنگا‘ کےذریعے قومی پرچم لہرانے کے جذبے کو پوری دنیا میں پہنچایا گیا۔ یہ پہل اُبھرتے سورج کے راستے پر چلتے ہوئے، فجی میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے سے لے کر سان فرانسسکو میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہی۔ اس منفرد عالمی ریلے نے مختلف ممالک اور براعظموں میں واقع 54 مشن اور پوسٹس کااحاطہ کیا، نیز سورج کی گردش کو دنیا بھر میں ترنگے کے علامتی سفر میں تبدیل کر دیا۔
فجی کے سُوا علاقےمیں ہندوستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے سے شروع ہو کر قومی ترنگا نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان، جمہوریہ کوریا، چین، انڈونیشیا، ویتنام، سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ سے ہو کر گزرا۔ اس کے بعد یہ ریلے وسطی اور مغربی ایشیا کی طرف بڑھا، جس میں ازبکستان، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور سعودی عرب شامل رہے۔ اس کے بعد ترنگا افریقہ اور یورپ پہنچا۔ ہر مقام پر ترنگا لہرایا جانا ہندوستان کے یومِ آزادی کے اس عالمی جشن کی نئی کڑی کی علامت بن گیا۔
اس کے بعد یہ سفر ایتھوپیا، روس، کینیا، اسرائیل، مصر اور جنوبی افریقہ سے ہو کر گزرا اور پھر یورپ میں لاتویہ، جرمنی، اٹلی، بلجیم، نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ، اسپین، مراکش اور آئس لینڈ تک پہنچا۔ اس کے بعد ترنگے نے بحرِ اوقیانوس کو عبور کیا اور براعظم امریکہ میں برازیل، سورینام، گیانا، ارجنٹائن، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، کولمبیا، کناڈا، جمائیکا، پیرو اور میکسیکو سے ہوتے ہوئے سفر کیا۔ ریلے کا مقررہ آخری پڑاؤ سان فرانسسکو تھا، جہاں یہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے پہنچا۔
اس طرح ’سوریہ پتھ ترنگا‘ کے ذریعے 19 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والی پرچم کشائی کی تقاریب کا ایک قابلِ ذکر سلسلہ قائم کیا گیا۔ اس میں 54 مشن/پوسٹس شامل رہے۔ اس نے بحر الکاہل کے خطے، ایشیا، افریقہ، یورپ اور براعظم امریکہ کو جغرافیائی طور پر ایک دھاگے میں پرو دیا۔ بحرالکاہل کے خطے میں دن کی پہلی کرن سے لے کر شمالی امریکہ کی شام تک، ترنگا علامتی طور پر سورج کی گردش کے ساتھ سفر کرتا رہا اور قومی فخر، اتحاد نیز ہندوستان کی عالمی موجودگی کا پیغام دیتا رہا۔
ان تقاریب کی ایک اہم خصوصیت قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ ہونے والے اجتماعی ثقافتی مظاہرے رہے۔ مختلف مشن اور پوسٹس میں ہندوستان کے قومی گیت ’وندے ماترم‘ اور قومی ترانے ’جن گن من‘ کو اجتماعی طور پر گانےکااہتمام کیا گیا۔ اس میں ہندوستانی تارکین وطن ، حکام اور ہندوستان کے دوستوں نے ایک ساتھ شرکت کر کے حبّ الوطنی کے مشترکہ جذبے کا اظہار کیا۔ یہ پہل ہندوستان کے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع کو بھی خصوصیت فراہم کرتی ہے، جسے اس سال منایا جا رہا ہے۔
یہ عالمی ریلے ’ہر گھر ترنگا 2026‘ کا حصہ ہے، جسے ہندوستان اور بیرون ملک بے مثال شرکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پہل کا مقصد ترنگے کو جغرافیائی حد ود سے آگے لے جانا اور جہاں کہیں بھی ہندوسانی باشندے ہوں، ان کے لیے اسے فخر و اعزاز کی ایک مشترکہ علامت کے طور پر قائم کرنا ہے۔ ’سوریہ پتھ ترنگا‘ کے ذریعے قومی پرچم مختلف ٹائم زونز میں ہونے والی تقاریب کو جوڑنے والی کڑی بن گیا۔
یہ پہل ’ہر گھر ترنگا‘ میں ہندوستانی تارکین وطن اور بیرونِ ملک واقع ہندوستان کے مشن اور پوسٹس کی بڑھتی ہوئی شرکت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ جزائرِ بحر الکاہل سے لے کر یورپ، افریقہ اور امریکہ تک، قومی پرچم لہرانے نیز ’وندے ماترم‘ اور ’جن گن من‘ کو اجتماعی طور پر گانے سے جشن کے ایک مشترکہ لمحے کاجنم ہوا۔ یہ ہندوستان اور اس کی عالمی برادری کے درمیان قائم گہرے جذباتی رشتے کا مظاہرہ کرتا ہے۔
’سوریہ پتھ ترنگا‘ دنیا بھر میں ہند نژاد لوگوں کے ساتھ ہندوستان کے صدیوں پرانے اور دائمی تعلق کی ایک علامتی شکل پیش کرتا ہے۔ جس طرح سورج مشرق سے مغرب کی طرف بڑھتا ہے، اسی طرح ترنگا بھی اس کے راستے پر چلتے ہوئے، تمام براعظموں میں ہندوستان کا فخر، میراث اور جذبہ لے کر آگے بڑھتا ہے۔
’سوریہ پتھ ترنگا‘ کےعالمی ریلے کا پہلا ایڈیشن مکمل ہو چکا ہے۔
مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)
U. No. 2193
(रिलीज़ आईडी: 2300305)
आगंतुक पटल : 7