اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی درآمد سے متعلق معاملات پر،اسٹیل کی وزارت21 اگست کو اوپن ہاؤس منعقد کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 5:46PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کی جانب سے اسٹیل کی درآمد سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کے لیے 21 اگست 2026 کو اسٹیل روم، تیسری منزل، جی پی او اے-3، نیتاجی نگر، نئی دہلی میں اوپن ہاؤس منعقد کیا جائے گا۔ کمپنیاں اور صنعتی ادارے اوپن ہاؤس میں مذکورہ موضوعات سے متعلق اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ اوپن ہاؤس میں شرکت کے لیے تصدیق شدہ وقت حاصل کرنے کی غرض سے مقررہ تاریخ پر شرکت کے لیے ای میل tech-steel[at]nic[dot]in پر بھیجی جا سکتی ہے۔
ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں:
- کمپنی / ادارے کا نام
- صنعت اور مصنوعات کی نوعیت — آٹو، ایرو اسپیس، ٹیلی کام، دفاع وغیرہ
- ایس آئی ایم ایس / ایس اے آر اے ایل ایس آئی ایم ایس/ کیو سی او استثنیٰ سے متعلق معاملہ ہے یا نہیں
- اگر کوئی درخواست دی گئی ہے، تو ایس آئی ایم ایس / ایس اے آر اے ایل ایس آئی ایم ایس/ کیو سی او استثنیٰ درخواست کا حوالہ
- معاملے کی مختصر تفصیل — (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ میں)
- شرکت کرنے والے نمائندے کا نام اور عہدہ — (تیسرے فریق کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی)
- نمائندے کے رابطے کی تفصیلات — (موبائل نمبر اور ای میل)
اوپن ہاؤس صبح 11:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک منعقد ہوگا، جبکہ شرکت کے لیے مخصوص وقت ای میل کے ذریعے بتایا جائے گا۔ انتظامی اور لاجسٹک مسائل کے باعث موقع پر براہِ راست شرکت (واک- ان) ممکن نہیں ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے ہر ادارے کی جانب سے صرف ایک نمائندے کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
تمام کمپنیوں اور صنعتی اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر انہیں اسٹیل کی درآمد سے متعلق ایس آئی ایم ایس / ایس اے آر اے ایل ایس آئی ایم ایس/ کیو سی او استثنیٰ کے حوالے سے کوئی معاملہ درپیش ہے، تو وہ 18 اگست 2026 کو دوپہر 2:00 بجے تک مذکورہ ای میل پر اپنی درخواست ارسال کریں، تاکہ انہیں شرکت کے لیے تصدیق شدہ وقت فراہم کیا جا سکے۔
***
ش ح –ش ب-ق ر
U.No. 2113
(रिलीज़ आईडी: 2299515)
आगंतुक पटल : 9