الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) اور نیتی آیوگ کے درمیان شمولیت پر مبنی حکمرانی کے لیے کثیر لسانی اے آئی کو فروغ دینے کی خاطر اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ پر دستخط


عوام پر مرکوز حکمرانی اور عوامی خدمات کی ترسیل کے لیے وائس-فرسٹ، کثیر لسانی اے آئی کی فراہمی کے لیے شراکت داری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 AUG 2026 9:07PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت(میتی) کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) اور حکومتِ ہند کے نیتی آیوگ کے درمیان ایک اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ (ایس او آئی) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد سیوا/سنچالن کے لیے بھاشنی کے اقدام کے ذریعے شمولیاتی حکمرانی اور عوام دوست عوامی خدمات کی ترسیل کے لیے کثیر لسانی، وائس-فرسٹ اے آئی  حل کو فروغ دینے میں باہمی تعاون فراہم کرنا ہے۔

اس اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ (ایس او آئی) پر ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن کے سی ای او جناب امیتابھ ناگ اور نیتی آیوگ کے ڈائریکٹر جناب شعیب احمد کلال نے دستخط کیے۔

اس اشتراک کا مقصد نیتی آیوگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سروسز میں اے آئی سے لیس لسانی ٹیکنالوجیز کو ضم کر کے، بھاشنی  کے کثیر لسانی اے آئی ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ زیادہ شمولیاتی اور قابلِ رسائی حکمرانی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ شراکت داری شہریوں کو ان کی پسندیدہ بھارتی زبانوں میں حکومتی معلومات اور خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گی، حکومت اور شہریوں کے درمیان مواصلات کو مضبوط بنائے گی اور عوامی خدمات کی ترسیل کے دوران کثیر لسانی امور کو فروغ دے گی۔

اس ایس او آئی کے تحت، دونوں ادارے بھاشنی اُدیَت، بھاشنی مترا، بھاشنی ایپ مترا، بھاشنی سہیوگی اور بھاشنی پروکتا  کے زمروں میں باہم تعاون کریں گے۔ یہ شراکت داری بھاشنی کے لینگویج ٹرانسلیشن اے پی آئی اور ریفرنس ایپلی کیشنز کے ذریعے نیتی آیوگ کی خدمات تک کثیر لسانی رسائی کو آسان بنائے گی، ترجمے کے ماڈلز کی تیاری و مسلسل اصلاح میں معاونت کرے گی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ڈاکیومنٹ مینجمنٹ سسٹمز اور مواصلاتی طریقۂ کار میں لسانی ٹیکنالوجیز کے انضمام کو ممکن بنائے گی۔

یہ اشتراک نیتی آیوگ کے مخصوص شعبوں کے لیے ریفرنس ایپلی کیشنز اور وائس بوٹس  کی تیاری میں بھی مدد کرے گا اور مخصوص اصطلاحات و شعبہ جاتی ضروریات کے لیے لسانی ٹیکنالوجی کو مضبوط بنائے گا۔ بھاشنی سہیوگی کے ذریعے، یہ شراکت داری لسانی ڈیٹا کے جمع کرنے، ترتیب دینے اور اس کی اشاعت کے لیے بھاشا دان کا استعمال کرے گی، جس میں نیتی آیوگ کے حکام اور شہریوں کو متن، آڈیو اور ویڈیو کے نمونوں کے ذریعے تعاون کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

بھاشنی پروکتا کے ذریعے، دونوں ادارے اضلاع کی سطح پر بھاشنی کی خدمات، ٹولز اور وسائل سے متعلق آگاہی اور ان کے استعمال کو وسعت دینے کے لیے کام کریں گے۔ اس سلسلے میں تربیتی پروگرام، تکنیکی مدد اور وسائل کی فراہمی شامل ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کثیر لسانی ڈیجیٹل حل مختلف سطحوں کی ڈیجیٹل خواندگی رکھنے والے صارفین کے لیے قابلِ رسائی رہیں۔

یہ اشتراک نیتی تارا ( ٹول کٹ فار اینالیسس، ریویو اینڈ ایکشن) پر بھی مبنی ہے، جو زمینی سطح پر ڈیٹا کو عملی اقدامات میں بدل رہا ہے۔ ملک بھر میں 200 سے زائد صلاحیت سازی سیشنز کے انعقاد کے ساتھ، نیتی تارا نے اضلاع اور بلاکس کے 4ہزار سے زائد حکام کو شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا سے حاصل شدہ معلومات کا استعمال کرنے کے قابل بنایا ہے۔ بات چیت پر مبنی کثیر شعبہ جاتی ڈیش بورڈز، آسان بصری خاکوں  اور باہمی تعاون پر مبنی منصوبہ بندی کے ٹولز کے ذریعے، یہ پلیٹ فارم جائزوں کو آسان بنا رہا ہے، محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کر رہا ہے اور زیادہ مؤثر حکمرانی کو ممکن بنا رہا ہے۔

اس ایکو سسٹم کا ایک اہم جزو اسمرتی (سسٹم فار میٹنگ ریکارڈنگ، انفارمیشن اینڈ ٹرانسکرپشن انٹرفیس) ہے، جسے بھاشنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس کے منٹس کو ازخود تیار کرنے اور کثیر لسانی ترجمے کو ممکن بنا کر، اسمرتی عملی کارکردگی میں اضافہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی آخری حد تک حکمرانی کو زیادہ شمولیاتی بنا رہا ہے۔

توقع ہے کہ یہ اشتراک لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے، حکومت اور عوام کے درمیان دو طرفہ مواصلات کو ممکن بنانے اور زیادہ شمولیت پر مبنی عوامی خدمات کی ترسیل کے لیے کثیر لسانی امور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) کے بارے میں

حکومتِ ہند کی الکٹرiانکس و انفارمشن ٹکنا لوجی کی وزارت(میتی) کے ڈیٹلا  انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل  انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) اے آئی سے لیس کثیر لسانی ڈیجیٹل شمولیت کے لیے بھارت کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ آج، بھاشنی 800 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کو خدمات فراہم کر رہا ہے، 9 ارب سے زیادہ مجموعی اے آئی انفرنسز  کو ممکن بنا چکا ہے، روزانہ 24 ملین سے زائد اے آئی انفرنسز پر عمل درآمد کرتا ہے اور 36 بھارتی تحریری زبانوں، 23 بھارتی صوتی (آواز کی) زبانوں اور 35 بین الاقوامی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے لینگویج اے آئی کے ذریعے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو مزید قابلِ رسائی بنایا جا رہا ہے۔

***

(ش ح ۔ک ح۔م ذ(

U. No. 2105


(ریلیز آئی ڈی: 2299499) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali