بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے رئیر ارتھ پرماننٹ کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت 20 بولیاں حاصل کیں


بھارت کے دیسی رئیر ارتھ پرماننٹ مقناطیس مینوفیکچرنگ اقدام نے رفتار حاصل کی کیونکہ اسکیم کو زبردست ردعمل ملا

گھریلو رئیر ارتھ پرماننٹ مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 6:09PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت کو سنٹرڈرئیر ارتھ پرماننٹ میگنٹ کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت مربوط سنٹرڈ این ڈی ایف ای بی نایاب میگنٹ مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام کے لیے مینوفیکچررز کے انتخاب کے لیےسی پی پی پورٹل پر گلوبل ٹینڈر کے ذریعے 20 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ جن کمپنیوں نے اپنی بولی جمع کرائی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

S.No.

Name of the company

  1.  

20 Microns Limited

  1.  

Attero Recycling Private Limited

  1.  

BaRupOn – IRP Consortium

  1.  

Coal India Limited

  1.  

Jay Fe Cylinders Limited

  1.  

Keystone Infra Pvt. Ltd – Huebox Interiors Pvt. Ltd. (JV)

  1.  

Larsen & Toubro Limited

  1.  

Lohum Magnets & Energy Solutions Private Limited

  1.  

Midwest Energy Limited – Midwest Advanced Materials (JV)

  1.  

N.A.N. Magnetech Private Limited

  1.  

NEO Performance Materials (Singapore) PTE. LTD.

  1.  

Nexon Geochem Private Limited

  1.  

PrNd Metal and Magnets Pvt. Ltd.

  1.  

Proterial (India) Limited.

  1.  

Prozeal Green Energy Limited

  1.  

Ramp Metals & Minerals Private Limited

  1.  

Renew Private Limited

  1.  

Shankaranarayana Constructions Limited

  1.  

Solpro Greentech Private Limited

  1.  

Starteck Finance Limited

مورخہ 26 نومبر 2025 کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 7,280 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ سنٹرڈ رئیر ارتھ پرماننٹ میگنٹ کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم" کو منظوری دی تھی اوروزارت نے  اسکیم کا نوٹیفکیشن مورخہ15.12.2025 کو جاری کیا تھا۔

تجویز کی درخواست 20 مارچ 2026 کو سی پی پی پورٹل پر پیش کی گئی تھی۔ پری بولی کانفرنس 7 اپریل 2026 کو ہوئی تھی۔ سی پی پی پورٹل پر بولی وصول کرنے کی آخری تاریخ 12 اگست 2026 تھی اور ٹیکنیکل بولیاں 13 اگست 2026 کوبھاری صنعت کی وزارت کی موجودگی میں کھولی گئیں۔

 

اسکیم، اپنی نوعیت کی پہلی پہل، کا مقصد ہندوستان میں 6,000 میٹرک ٹن سالانہ کے مربوط رئیر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ مینوفیکچرنگ سہولیات کی کل صلاحیت قائم کرنا ہے، اس طرح خود انحصاری کو بڑھانا اور عالمی رئیر ارتھ پرماننٹ میگنٹمارکیٹ میں بھارت کو ایک اہم کھلاڑی کے طور پر پوزیشن دینا ہے۔

اس اسکیم میں عالمی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے پانچ مستفیدین کو کل صلاحیت مختص کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ ہر استفادہ کنندہ کو 1,200 ایم ٹی پی اے صلاحیت تک الاٹ کیا جائے گا۔

اسکیم کی کل مدت ایوارڈ کی تاریخ سے 7 سال ہوگی، جس میں ایک مربوط رئیر ارتھ پرماننٹ مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کے لیے 2 سال کی مدت، اوررئیر ارتھ پرماننٹ کی فروخت پر ترغیبی تقسیم کے لیے 5 سال شامل ہیں۔

رئیر ارتھ پرماننٹ میگنٹ دنیا کے طاقتور ترین میگنےٹس میں سے ہیں اور یہ برقی گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز، ہائی اینڈ الیکٹرانکس، ایرو اسپیس اور دفاعی نظام میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ بھارت میں این ڈی پی آر آکسائیڈ سے تیار میگنٹ تک ایک مکمل ویلیو چین بنا کر، اس سکیم سے اس شعبے میں درآمدی انحصار کو نمایاں طور پر کم کرنے کی امید ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے یہ پہل گھریلو رئیر ارتھ پرماننٹ میگنٹ مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی منڈیوں میں مسابقت کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آر ای پی ایم کی پیداوار میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دے کر، یہ اسکیم نہ صرف گھریلو صنعتوں کے لیے آر ای پی ایم سپلائی چین کو محفوظ بنائے گی بلکہ ملک کے نیٹ زیرو 2070 کے عزم کی بھی حمایت کرے گی۔ یہ2047  تک وکست بھارت کے وژن کے مطابق تکنیکی طور پر خود انحصاری، عالمی سطح پر مسابقتی، اور پائیدار صنعتی بنیاد بنانے کے لیے حکومت کے اٹل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 ***

(ش ح۔اس)

UR No 2055


(रिलीज़ आईडी: 2299202) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी