وزارت آیوش
ڈاکٹر پدما گرمیت کو سووا-رگپا میڈیسن کے لیے غیر معمولی خدمات کے صلے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کےریاستی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 2:05PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا، لیہہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پدما گرمیت کو لداخ میں سووا-رگپا نظامِ طب کے تحفظ، فروغ اور ترقی میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں سال 2025 کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کےریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ریاستی ایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش کیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں 2022 سے 2025 تک کے لیے 36 ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان ایوارڈز کا مقصد ان افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جن کی لگن، عمدہ کارکردگی اور خدمات نے معاشرے پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مہارت کے حصول اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر پدما گرمیت کو یہ اعزاز ملنا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ سووا-رگپا کے تحفظ، فروغ اور ترقی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کا بھرپور اعتراف ہے۔ سووا-رگپا لداخ کے روایتی علمی اور صحت کے نظام کے مالا مال ورثے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا، لیہہ کے فیکلٹی ارکان، عملے اور طلبہ نے ڈاکٹر پدما گرمیت کو اس باوقار اعزاز پر دلی مبارک باد پیش کی اور سووا-رگپا کی ترقی اور فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے سلسلے میں مستقبل میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

*******
ش ح۔ م ع۔ ج
UNO-2007
(रिलीज़ आईडी: 2298926)
आगंतुक पटल : 18