قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لمبو اور تمانگ درج فہرست قبائل کے لیے ریزرویشن

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:19PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے مطلع کیا ہے کہ یہ معاملہ سکم قانون ساز اسمبلی میں لمبو اور تمانگ درج فہرست قبائل کے لیے نشستوں کے ریزرویشن سے متعلق ہے، جو اس وقت معزز سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ یہ مقدمہ خصوصی اجازت کی عرضی (دیوانی) نمبر 26490/2023، سکم گورکھا جاگرن سنگھ بنام یونین آف انڈیا و دیگر کے عنوان سے زیرِ سماعت ہے۔

یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے لوک سبھا کے ضابطہ جاتی  طریقۂ کار اور ضابطۂ کاروبار کے  قانون41(2)( xviii) کے تحت آتا ہے۔ اس ضابطے کے مطابق کسی سوال میں ایسے معاملے کے بارے میں معلوماات کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا  جو بھارت کے کسی بھی حصے میں دائرۂ اختیار رکھنے والی عدالت کے سامنے زیرِ سماعت ہو۔

*****

(ش ح  ۔ ع ب ح۔م ذ)

U. No. 2012


(रिलीज़ आईडी: 2298925) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी