مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 تیل دار بیجوں اور پام آئل کی پیداوار

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 7:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے، شرکت کرنے، قیادت کرنے اور بدلتے ہوئے ڈیجیٹل مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے حکومتِ ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز (ڈی او ٹی) نے ہندوستان کے تین ’سنچار مترا‘ (نوجوان رضاکاروں) کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) کے جنریشن کنیکٹ یوتھ ایلچی (جی سی وائی ای) کے طور پر منتخب کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ یہ پیش رفت انٹرنیشنل یوتھ ڈے 2026 کے موقع پر ہوئی ہے، جس کا موضوع ’’مختلف حالات، مشترکہ عزائم‘‘ ہے۔ جنریشن کنیکٹ کمیونٹی نے آج ورچوئل پروگرام ’’مشعل کی منتقلی: ڈیجیٹل رہنماؤں کی نسلوں کو جوڑنا‘‘ کے ذریعے اس موقع کو منایا، جس میں جنریشن کنیکٹ یوتھ ایلچی کے سبکدوش اور نئے گروپوں نے شرکت کی۔

دہلی کے انکت کمار پال، بنگلورو کے منیش کمار منڈل اور گوہاٹی کی سسمیتا سائن کو 2026 سے 2030 تک آئی ٹی یو کے جنریشن کنیکٹ یوتھ ایلچی کے تیسرے گروپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز کی ’سنچار مترا‘ اسکیم کے تحت ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب عالمی ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں ہندوستانی نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے کردار کا اہم اعتراف ہے۔

جنریشن کنیکٹ یوتھ ایلچی پروگرام نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی)، ڈیجیٹل تبدیلی اور جامع ڈیجیٹل ترقی سے متعلق قومی، علاقائی اور عالمی مباحثوں اور اقدامات میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ اقدام ’سنچار مترا‘ اسکیم کے مقاصد سے بھی پوری طرح ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیلی کام اور ڈیجیٹل اقدامات سے جوڑنا اور انہیں قومی و بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کام کرنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب ’سنچار مترا‘ کو آئی ٹی یو سمیت عالمی ٹیلی کام پلیٹ فارم پر شرکت کے مواقع فراہم کرنے کا بھی تصور پیش کیا گیا ہے۔

آئی ٹی یو کی جانب سے جنریشن کنیکٹ یوتھ ایلچی کے تیسرے گروپ کے لیے نامزدگیاں طلب کیے جانے کے بعد محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز نے ’سنچار مترا‘ میں سے موزوں امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کیا۔ اس عمل کے تحت نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے اقدامات، ڈیجیٹل شمولیت، آئی سی ٹی تعلیم و مہارت، تحقیق و تکنیکی سرگرمیوں، انٹرپرینیورشپ و جدت طرازی اور کمیونٹی کی سطح پر آئی سی ٹی سے متعلق اقدامات میں نمایاں شمولیت رکھنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔

یہ اعزاز ہندوستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں نوجوانوں کو فعال شراکت دار بنانے اور ٹیکنالوجی، رابطے اور جامع ڈیجیٹل ترقی سے متعلق عالمی مباحثوں میں نوجوانوں کی شرکت مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

’سنچار مترا‘ اور آئی ٹی یو کے جنریشن کنیکٹ پروگرام سمیت عالمی پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز ہندوستانی نوجوانوں کو بدلتے ہوئے ڈیجیٹل مستقبل کو سمجھنے، اس میں شرکت کرنے، قیادت کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

’سنچار مترا‘ کے بارے میں

’سنچار مترا‘ اسکیم کا مقصد یووا شکتی یعنی ہندوستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیاری اور سماجی رسائی کے لیے فعال کردار ادا کرنے والے افراد کے طور پر شامل کرنا ہے۔ ’سنچار مترا‘ کے طور پر نامزد طلبہ کمیونٹیز، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر بیداری مہم چلاتے ہیں۔ ان مہمات میں شہریوں پر مرکوز ٹیلی کام خدمات، ٹیلی کام فراڈ کی روک تھام اور موبائل سکیورٹی جیسے اہم مسائل پر توجہ دی جاتی ہے، تاکہ ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دینے کے ساتھ ٹیلی کام خدمات کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

یہ اسکیم ایسے تکنیکی اداروں کے طلبہ کے لیے ہے جہاں ٹیلی کام، الیکٹرانکس، کمپیوٹرز، سائبر سکیورٹی یا اس سے ملتے جلتے پروگرام فعال ہیں اور جنہوں نے اس اسکیم میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ اسکیم محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز کے ایل ایس اے فیلڈ دفاتر کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔ اس وقت 200 سے زائد ادارے اس اسکیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

*****

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :1968  )


(रिलीज़ आईडी: 2298669) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी