تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے درجہ بندی فریم ورک کا مقصد

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 5:10PM by PIB Delhi

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس (این سی ڈی) کے ذریعے پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شعبہ وار اور ریاست، ضلع اور بلاک کی سطح پر درجہ بندی کے لیے ایک درجہ بندی فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی فریم ورک 24 جنوری 2025 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (آر سی ایس) این سی ڈی پورٹل پر 12 شعبوں سے وابستہ پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کی درجہ بندی تیار کرسکتے ہیں۔ یہ فریم ورک سوسائٹیوں میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی ساکھ اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔

اس درجہ بندی فریم ورک کے تحت ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے آر سی ایس کو کوآپریٹو سوسائٹیوں کی کارکردگی کو پانچ وسیع زمروں یا پیمانوں کی بنیاد پر جانچنے کی سہولت حاصل ہے۔ ان میں آڈٹ کی تعمیل، عملی سرگرمیاں، مالی کارکردگی، بنیادی ڈھانچہ اور بنیادی شناختی معلومات شامل ہیں۔ رینکنگ فریم ورک میں ان زمروں کو مذکورہ ترتیب کے مطابق عمومی طور پر وزن دیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 100 نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔

کوآپریٹو درجہ بندی فریم ورک کو کوآپریٹو شعبے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کوآپریٹو سوسائٹیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قابلِ عمل معلومات، کارکردگی کے معیارات اور مسابقت و جدت کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ اس فریم ورک کے ذریعے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بہترین طریقہ کار کو عام کیا جاسکتا ہے، تاکہ دیگر سوسائٹیاں بھی ان سے سیکھ کر ان طریقوں کو اختیار کرسکیں۔

یہ معلومات امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

 

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 1967 )


(रिलीज़ आईडी: 2298638) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी