سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے ایس سی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں اضافہ
اسکیم کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں ایس سی طلبہ کے مجموعی داخلہ تناسب میں اضافہ کرنا، غریب ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 4:58PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (پی ایم ایس) اسکیم نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں ایس سی طلبہ کے مجموعی داخلہ تناسب (جی ای آر) میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔ اس میں غریب ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت میٹرک کے بعد یا ثانوی تعلیم کے بعد کی سطح پر اہل طلبہ کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔
راجیہ سبھا میں برج لال، لکشمی ورما اور ریگا کرشنیا کے سوالات کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے بتایا کہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم ملک بھر کے تمام تسلیم شدہ اداروں میں زیر تعلیم اہل طلبہ کے لیے کھلی اور طلب پر مبنی اسکیم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت سالانہ ایکشن پلان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل کیے جاتے ہیں، جو اس اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔ مرکزی حصے کی رقم جاری کرنا اس بات سے مشروط ہے کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر اپنے حصے کی ادا شدہ اور حتمی طور پر تصدیق شدہ تفصیلات فراہم کریں، جس کے بعد مرکزی حصے کی رقم جاری کی جاتی ہے۔
اسکیم کے تحت ان طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے جن کے والدین یا سرپرستوں کی تمام ذرائع سے سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ آمدنی سے متعلق یہ اہلیت کا معیار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مالی امداد ایسے اہل طلبہ تک پہنچے جنہیں میٹرک کے بعد اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت ہے۔

حکومت نے گزشتہ پانچ مالی سال کے دوران درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت چھتیس گڑھ کو جاری کی گئی مرکزی امداد کی تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔ 2021-22 میں 29.00 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جس سے 87,464 طلبہ مستفید ہوئے۔ 2022-23 میں 45.00 کروڑ روپے جاری کیے گئے اور 96,267 طلبہ کو فائدہ پہنچا۔
2023-24 میں 79,237 مستحقین کے لیے 36.14 کروڑ روپے جبکہ 2024-25 میں 87,675 طلبہ کے لیے 39.96 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ 2025-26 میں مرکزی امداد بڑھ کر 53.60 کروڑ روپے ہوگئی، جس سے 96,839 طلبہ مستفید ہوئے۔
2021-22 سے 2025-26 تک پانچ سال کی مدت میں چھتیس گڑھ کو ایس سی طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 203.70 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی، جس سے 4,47,482 طلبہ مستفید ہوئے۔
حکومت کے جواب میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کی طلب پر مبنی نوعیت اور اہل ایس سی طلبہ، بالخصوص غریب ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اسے مکمل کرنے کے قابل بنانے پر اس کی توجہ کو اجاگر کیا گیا ہے۔
*****
ش ح ۔ م ع ۔ م ص
(U : 1964 )
(रिलीज़ आईडी: 2298621)
आगंतुक पटल : 7