الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سمرِدھ پروگرام کے تحت تیز رفتار اختراعی عمل کے ذریعے 5 اسٹارٹ اپس کی معاونت کی گئی ہیں پروگرام کے تحت 1.81 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 1:38PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کا سمرِدھ پروگرام مصنوعات میں اختراع، ترقی اور فروغ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صحت ٹیکنالوجی، تعلیمی ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، صارفین سے متعلق ٹیکنالوجی،  فن ٹیک ، بطور سروس سافٹ ویئر اور پائیداری جیسے شعبوں میں پہلے سے موجود اور نئے قائم ہونے والے تیز رفتار ترقیاتی مراکز کے ذریعے تقریباً 300 اسٹارٹ اپس کو تیزی سے ترقی دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام 31 جنوری 2026 کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آندھرا پردیش کی ریاست سے 7 تیز رفتار ترقیاتی مراکز نے سمرِدھ پروگرام کے تحت دلچسپی کے اظہار نامے جمع کرائے۔ ان میں سے ایک مرکز اننت پورمو، ایک گنٹور اور ایک مغربی گوداوری ضلع سے تھا، جبکہ چار مراکز وشاکھاپٹنم ضلع سے تھے۔ ان میں سے وشاکھاپٹنم ضلع میں واقع اے آئی سی اسٹپائنیکس انیشی ایٹو کے کلپ تارو  سینٹر آف ایکسیلینس  کو پروگرام کے نفاذ کے لیے منتخب کیا گیا۔

سمرِدھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ماتحت میتی اسٹارٹ اپ ہب (ایم ایس ایچ)منتخب تیز رفتار ترقیاتی مراکز کی کارکردگی کی مقداری اور معیاری پیمانوں کی بنیاد پر نگرانی اور جائزہ لیتا ہے۔ اس کے علاوہ، معاونت حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کی سالانہ آمدنی اور قدر میں اضافے کی بھی نگرانی کی جاتی ہے۔

سمرِدھ پروگرام کے تحت منتخب تیز رفتار ترقیاتی مراکز کو فی اسٹارٹ اپ 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق اسٹارٹ اپس کو زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ روپے تک مساوی مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ آندھرا پردیش میں 5 اسٹارٹ اپس کو وشاکھاپٹنم کے منتخب سینٹر آف ایکسلینس، کلپ تارو مرکزِ امتیاز کے ذریعے منتخب کرکے معاونت فراہم کی گئی۔ معاونت حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

منتخب ایکسلریٹر

اسٹارٹ اپس

کلپترو سینٹر آف ایکسیلنس(سی او ای) ، اے آئی سی، ایس ٹی پی آئی این ع ایکس ٹی،  وشاکھاپٹنم

i ایرو گریویٹی پرائیویٹ لمیٹڈ

ii کیروویژن پرائیویٹ لمیٹڈ

iii ایپسم لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ

iv سکریپٹیکیز سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

v. اوپ مائس کلائمیٹ ٹیک سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

اس کے علاوہ ، وشاکھاپٹنم میں واقع منتخب  ایکسیلیٹر کلپترو سینٹر آف ایکسیلینس ، اے آئی سی اسٹپائنیکس کو 1.81 کروڑ روپے کی رقم مختص کرکے جاری کی گئی۔

یہ اطلاع الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرسادا نے 7 اگست 2026 کو راجیہ سبھا میں پیش کی۔

******

(ش ح۔ع ح۔م ذ)

U.R .1898


(रिलीज़ आईडी: 2298238) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी