سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے تعلیمی خود اعتمادی تک: اسکالرشپ کی معاونت نے یلوکورو سدیکشا کو بی ٹیک کی تعلیم جاری رکھنے میں کس طرح مدد کی

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 11:45PM by PIB Delhi

معیاری تعلیم تک رسائی طلبہ کو اپنے خوابوں کی تکمیل اور مستقبل کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم محدود آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے کالج کے اخراجات پورے کرنا اور اعلیٰ تعلیم جاری رکھنا ایک بڑا مالی چیلنج بن سکتا ہے۔

اس بات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہ اسکالرشپ کی معاونت معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کے لیے کس طرح سہارا بن سکتی ہے،دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ مس یلوکورو سدیکشا بی ٹیک کی سال دوئم کی طالبہ ہیں۔ متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سدیکشا کو کالج کی فیس باقاعدگی سے ادا کرنے میں دشواری کا سامنا تھا، کیونکہ ان کے والد کو محدود آمدنی میں گھر اور خاندان کے اخراجات پورے کرنے پڑتے تھے۔ پوری فیس ایک ہی مرتبہ ادا کرنا خاندان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا، جس کے باعث مالی دباؤ اور غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔ ان مشکلات کے باوجود سدیکشا نے اپنی تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے اور ایک مستحکم اور باعزت پیشہ ورانہ مستقبل کی جانب بڑھنے کے عزم کو برقرار رکھا۔

مالی سال26-2025 میں سدیکشا کو 4,85,000 روپے کی اسکالرشپ فراہم کی گئی۔ اس مدد سے انہیں اپنی کالج کی فیس خود ادا کرنے میں مدد ملی اور انہیں مالی ضروریات کے لیے مکمل طور پر اپنے والدین پر انحصار نہیں کرنا پڑا۔ اس سے ان کے خاندان پر مالی بوجھ کم ہوا اور وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے اور اپنی تعلیمی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہوئیں۔

کالج کی فیس سے متعلق مالی بوجھ کم ہونے کے بعد سدیکشا زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی بی ٹیک کی تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہوئی ہیں۔ اسکالرشپ کی مدد نے ایک اہم مالی چیلنج سے نمٹنے میں مدد فراہم کی اور انہیں اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کے مقاصد کی جانب آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

سدیکشا کی کہانی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ بروقت اسکالرشپ کی معاونت مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کے لیے کس طرح بامعنی سہارا فراہم کر سکتی ہے۔ تعلیمی اخراجات کا دباؤ کم ہونے سے وہ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے اور ایک اچھی ملازمت حاصل کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی جانب بڑھ رہی ہیں، جہاں انہیں ایک مستحکم اور باعزت تنخواہ مل سکے، تاکہ وہ اپنے خاندان کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ان کی مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

**** *****

(ش ح۔ م ع ن ۔ ن م)

UR-1883


(रिलीज़ आईडी: 2298049) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada