وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش گرڈ کا مقصد

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 5:29PM by PIB Delhi

آیوش گرڈ پروجیکٹ، جسے وزارت آیوش نے شروع کیا ہے، آیوش شعبے کے لیے ایک جامع آئی ٹی نظام کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹل بنانا اور صحت کی دیکھ بھال، تحقیق، تعلیم، ادویات کے انتظام، صلاحیت سازی اور ادویاتی پودوں کے شعبوں میں شفافیت، کارکردگی اور انتظامی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

آیوش کی وزارت نے آیوش گرڈ پہل کے تحت آیوش ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایچ ایم آئی ایس) تیار کیا ہے جو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے مطابق ہے ۔

آیوش گرڈ پروجیکٹ آیوش شعبے کے آئی ٹی نظام کی بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ (ایم ایل) اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں کو مختلف شعبہ ہائے کار، مثلاً صحت کی دیکھ بھال، تحقیق و ترقی، تعلیم اوربیداری وغیرہ میں مربوط کرکے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔

اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 24 ای-گورننس پلیٹ فارم تیار کرکے قابل رسائی بنائے گئے ہیں۔ مائی آیوش انٹیگریٹڈ سروسز پورٹل (ایم اے آئی ایس پی)، جو وزارت آیوش کا مرکزی پورٹل ہے، آیوش سے متعلق تمام ایپلی کیشنوں  اور خدمات کو ایک متحد ڈیجیٹل نظام میں مربوط کرتا ہے۔ زائرین کی معاونت اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ (بیٹا ورژن) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پورٹل شہریوں کو مختلف خدمات اور اسکیموں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے اور حقیقی وقت میں نگرانی اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کو ممکن بناتا ہے۔ (تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: maisp.ayush.gov.in)

اسی طرح، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے مطابق آیوش ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایچ ایم آئی ایس) کو صحت کی خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹل بنانے اور آیوش صحت مراکز کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ آیوش انودان پورٹل نے وزارت کی مختلف مرکزی شعبے کی اسکیموں کے تحت مالی امداد کی تجاویز جمع کرانے، ان پر کارروائی، منظوری اور نگرانی کے عمل کو آسان اور منظم بنا دیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس آیوش ریسرچ پورٹل 43,000 سے زائد منتخب آیوش تحقیقی مطبوعات کے مرکزی ڈیجیٹل ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے محققین، ماہرین اور پالیسی سازوں کو ان تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔

آیوش نویش سارتھی پورٹل آیوش شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے جامع معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ای-چرک پورٹل ادویاتی پودوں کے شعبے کے لیے ایک ورچوئل مارکیٹ اور معلوماتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو کسانوں، جمع کنندگان، خریداروں، مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو باہم مربوط کرتا ہے۔ اس میں صارفین کے سوالات کے حل کے لیے اے آئی پر مبنی معاون نظام بھی شامل ہے۔

مزید برآں، آیوش گرڈ کے تحت تیار کردہ آیوروید گرنتھ سموچیا ڈیجیٹل لائبریری اور وزارت آیوش کے سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) کی جانب سے تیار کردہ آیوش مینو اسکرپٹس ایڈوانسڈ ریپوزٹری (اے ایم اے آر)، شوکیس آف آیورویدک ہسٹوریکل امپرنٹس (ایس اے ایچ آئی) اور ای-میڈیکل ہیریٹیج ایکسیشن (ای-میدھا) جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم قدیم متون اور مخطوطات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر، تمام ای-گورننس ذرائع ہر شخص کے لیے قابل رسائی ہیں اور ان سے خدمات کی فراہمی مضبوط ہوئی ہے، عملی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور شفافیت و جواب دہی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ معلومات آیوش کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ش آ ۔ ن ع

U. No-1842


(रिलीज़ आईडी: 2297815) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी