امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 شہری سیلاب کے خطرات میں کمی کا پروگرام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2026 4:09PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے شہری سیلاب کے خطرات میں کمی کے پروگرام (یو ایف آر ایم پی) کے مرحلہ اول کی منظوری سات شہروں، یعنی احمد آباد، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، کولکاتہ، ممبئی اور پونے کے لیے دی ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر 3,075.65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری سیلاب کے خطرات میں کمی کے پروگرام کے مرحلہ دوم کی منظوری گیارہ شہروں، یعنی بھوپال، بھونیشور، گوہاٹی، جے پور، کانپور، پٹنہ، رائے پور، ترواننت پورم، وشاکھاپٹنم، اندور اور لکھنؤ کے لیے دی گئی ہے، جس کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ(این ڈی ایم ایف) کے تحت مالی معاونت کی غرض سے مجموعی طور پر 2,444.42 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یو ایف آر ایم پی کے مرحلہ اول اور مرحلہ دوم کے تحت مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے یو ایف آر ایم پی کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں پر متعلقہ ریاستی حکومتیں عمل درآمد کر رہی ہیں۔ یو ایف آر ایم پی کے مرحلہ اول کے تحت تمام 7 شہروں اور مرحلہ دوم کے تحت گوہاٹی کے لیے منظور کیے گئے منصوبوں پر مختلف مراحل میں عمل درآمد جاری ہے۔ یو ایف آر ایم پی کے تحت نافذ کیے جانے والے منصوبوں سے شہروں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے نظام میں نمایاں بہتری، سیلاب اور پانی جمع ہونے کے واقعات میں کمی، سڑکوں کے رابطے میں بہتری اور نکاسیٔ آب کے نظام کی مضبوطی میں اضافے کی توقع ہے۔ تاہم، منصوبوں پر مناسب حد تک عمل درآمد کے بعد ہی ہر شہر کے نتائج کا حتمی جائزہ لیا جا سکے گا۔

یو ایف آر ایم پی کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے یو ایف آر ایم پی کے لیے نگرانی اور جائزے کا فریم ورک بھی تیار کیا ہے اور اسے شریک شہروں کو اختیار کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ارسال کیا ہے۔

 

ضمیمہ

یو ایف آر ایم پی کے مرحلہ اول کے تحت مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کی شہر/ریاست کے لحاظ سے تفصیلات

نمبرشمار

 

فہرست

شہروں/ریاست

منظور شدہ مالیاتی اخراجات

مرکزی مالی امدد

این ڈی ایم ایف سے

فنڈاین ڈی ایم ایف سے جاری کیا گیا

1

احمد آباد/گجرات

275.00

243.90

73.17

2

بنگلور/ کرناٹک

275.00

238.72

71.62

3

چنئی / تمل ناڈو

561.29

500.00

331.50

4

حیدرآباد/ تلنگانہ

319.53

250.00

75.00

5

کولکاتہ/ مغربی بنگال

650.43

500.00

150.00

6

ممبئی/مہاراشٹر

707.71

500.00

150.00

7

پونے/مہاراشٹر

286.69

250.00

75.00

(کروڑ میں روپے)

یو ایف آر ایم پی فیز-II کے تحت مختص اور جاری کردہ فنڈ کی شہر/ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

 

شہر / ریاستیں

منظور شدہ مالیاتی اخراجات

مرکزی مالی امداد این ڈی ایم ایف سے

فنڈ این ڈی ایم ایف

سے جاری کیا گیا

1

بھوپال، مدھیہ پردیش

222.22

200

0.00

2

بھونیشور، اڑیسہ

222.22

200

0.00

3

گوہاٹی، آسام

222.22

180

54.00

4

جے پور، راجستھان

222.22

200

0.00

5

کانپور، اتر پردیش

222.22

200

0.00

6

پٹنہ، بہار

222.22

200

0.00

7

رائے پور، چھتیس گڑھ

222.22

200

0.00

8

ترویندرم، کیرالہ

222.22

200

0.00

9

وشاکھاپٹنم،

آندھرا پردیش

222.22

200

0.00

10

اندور، مدھیہ پردیش

222.22

200

0.00

11

لکھنؤ، اتر پردیش

222.22

200

0.00

 

یہ  تفصیلات  وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے ایوان زیریں- لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتائیں۔

 

******

ش ح -ظ ا- ت ع

UR NO. 1831


(ریلیز آئی ڈی: 2297689) وزیٹر کاؤنٹر : 30
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese