ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی کی پہلی قومی کانفرنس- ’آئی آئی ایچ ٹی سوترا2026‘ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 7:35PM by PIB Delhi
ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لوم) کا دفتر، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند، 12 اگست 2026 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی)، نئی دہلی میں ’آئی آئی ایچ ٹی سوترا2026‘، ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی(آئی آئی ایچ ٹی) کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔کانفرنس کا انعقادہندوستانی ہتھ کرگھا ٹیکنالوجی اداروں (آئی آئی ایچ ٹی) اور ان سے وابستہ متعلقہ فریقوں کے درمیان مکالمے، باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ٹیکسٹائل جناب پبیترا مارگریٹا مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹیکسٹائل سکریٹری، محترمہ نیلم شمی راؤ، اور ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم)، ڈاکٹر ایم بینا، صنعت، تعلیمی، تحقیقی اداروں، آئی آئی ایچ ٹی فیکلٹی، طلباء، سابق طلباء، اور دیگرشراکتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اس تقریب میں بھی موجود ہوں گے۔
کانفرنس کا موضوع ہے: ’’آئی آئی ایچ ٹی: ہندوستانی ہتھ کرگھا شعبے کا مستقبل سنوارنا — تعلیم • جدت • تبدیلی‘‘۔ کانکلیو کا مقصد آئی آئی ایچ ٹی کے لیے ایک مشترکہ قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا،تعلیمی اداروں، صنعت، تحقیقی اداروں اور حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، اختراعات اور تعلیمی کامیابیوں کو ظاہر کرنا، طلباء، سابق طلباء اور شعبے کے شراکت داروں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں علم کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا، ہنر مندی کی نشوونما اور تعلیمی اداروں کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کو آگے بڑھانا ہے۔
کنکلیو کی ایک خاص بات گراسم انڈسٹریز لمیٹڈ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی آئی ایم)، سمبل پور، اور ناردرن انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (این آئی ٹی آر اے) کے ساتھ مفاہمت کی تین یادداشتوں(ایم او یوز) کا تبادلہ ہوگا۔ ان مجوزہ شراکت داریوں کا مقصد آئی آئی ایچ ٹی ماحولیاتی نظام کے اندر صنعت-تعلیمی تعاون، تحقیق، اختراع، انٹرپرینیورشپ، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، انٹرن شپس، اور ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کو مضبوط بنانا ہے۔
اس تقریب میں آئی آئی ایچ ٹی نمائش اور تھیم پویلین کا افتتاح، طلباء کی اختراعات، ادارے کی کامیابیوں اور لائیو ڈیمو کی نمائش شامل ہوگی۔ شاندار آئی آئی ایچ ٹی طلباء کو گولڈ میڈل اور رینک سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔ اس میں فلم ’’ویونگ انڈیاز ہینڈلوم فیوچر‘‘ کا اجراء اور آئی آئی ایچ ٹی کے سابق طلباء کی اشاعت ’’ہینڈلوم چینج میکرز‘‘ کی ریلیز بھی شامل ہوگی جو ممتاز آئی آئی ایچ ٹی سابق طلباء کی کامیابیوں اور کامیابیوں کی کہانیوں کو ظاہر کرے گی۔
کنکلیو ممتاز آئی آئی ایچ ٹی کے سابق طلباء اور موجودہ طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ممتاز سابق طلباء کی کامیابی کی کہانیوں پر ایک آڈیو وژول پریزنٹیشن بھی دکھائی جائے گی۔
تکنیکی سیشن میں ’’صنعت اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے ہینڈلوم ایجوکیشن کو مضبوط بنانا: نصاب، ہنر، اور مستقبل کی تیاری‘‘ پر ایک پینل ڈسکشن پیش کیا جائے گا۔ یہ سیشن صنعت، تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو اکٹھا کرے گا تاکہ ہینڈلوم کی تعلیم کو مضبوط کرنے اور نصاب، ہنر، اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو شعبے کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹکنالوجی آئی آئی ایچ ٹی نے تکنیکی تعلیم، ہنر مندی کی ترقی، تحقیق، ڈیزائن، معیار میں بہتری، اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے ذریعے ہندوستانی ہینڈلوم سیکٹر کے لیے ہنر مند تکنیکی افرادی قوت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آئی آئی ایچ ٹی سوترا 2026 کا مقصد آئی آئی ایچ ٹی نیٹ ورک اور تمام متعلقین کو ایک مشترکہ قومی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اس ادارہ جاتی وراثت کو آگے بڑھانا ہے تاکہ تعاون، علم کا تبادلہ اور ہینڈلوم کی تعلیم کو مضبوط کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 1785
(ریلیز آئی ڈی: 2297489)
وزیٹر کاؤنٹر : 30