وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سرکاری شعبے کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی قیادت کو عملی امور سے متعلق گفت و شنید کے لیے یکجا کرنے کے مقصد سے 17 تا18 اگست پی ایس بی کانفرنس کا انعقاد


مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن اور وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری دو روزہ کانفرنس سے خطاب کریں گے

شرکا ادارے منتخب موضوعات پر غور و خوض کرنے کے ساتھ آزمودہ طریقۂ کار پر تبادلہ کریں گے اوربینک کاری نظام میں اپنائے جانے والے عملی اقدامات کوزیر غور لائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 8:13PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کی جانب سےتبادلہ خیال کے لیے 17 تا18 اگست کو نئی دہلی میں دو روزہ کانفرنس ’ پی ایس بی کانفرنس‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) اور سرکاری مالیاتی اداروں (پی ایف آئی) کے اعلیٰ عہدیداریکجا ہوں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد باہمی تعاون پر مبنی گفت و شنید کو فروغ دینا، بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنا اور عوامی مفاد پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے عملی اور مقررہ مدت میں مکمل کی جانے والی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

اس تقریب میں خزانہ و کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتارمن اور وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری  شرکت کریں گے۔

پی ایس بی کانکلیو شرکت کرنے والے اداروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا،جہاں وہ متعین موضوعات پر غور و خوض، آزمودہ طریقۂ کار کا تبادلہ اور ایسے عملی اقدامات پر تبادلۂ خیال کر سکیں گے، جنہیں پورے بینکاری نظام میں اپنایا جا سکے۔

کانکلیو میں ہونے  والی بات چیت کو مختلف موضوعاتی شعبوں کے تحت منظم کیا جائے گا، جن میں سے ہر شعبے کی ذمہ داری اداروں کے ایک نامزد گروپ کو سونپی جائے گی۔ موضوعاتی شعبوں میں جمع رقوم میں اضافہ، نوجوانوں کے لیے بینکاری خدمات، سرمایہ کاری کے عمل میں معاونت، عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام میں معاونت، زراعت و باغبانی کی قدر افزا زنجیر کے بنیادی ڈھانچے، کریڈٹ کارڈ کے کاروبار کو نئے انداز میں تشکیل دینا اور ترجیحی شعبے کو قرض کی فراہمی شامل ہیں۔

ان موضوعات کا انتخاب شہریوں کی فلاح و بہبود اور جامع معاشی ترقی سے براہ راست تعلق کی بنا پر کیا گیا ہے۔توقع ہے کہ ان گفت و شنید میں کم لاگت والےقرضوں کی دستیابی کے لیے وسائل کی بنیاد مضبوط بنانے، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے، صلاحیتی مراکز کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے، فصل کی کٹائی کے بعد کی ضروریات اور منڈی سے روابط کے لیے دیہی قدر افزا زچین کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات تک رسمی قرض کی رسائی کے لیے ترجیحی شعبے کو قرض فراہم کرنے اور نوجوانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بینکاری مصنوعات تیار کرنے جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔

ان موضوعات کا مجموعی طور پر انتخاب اس صلاحیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ یہ ادارہ جاتی اور پالیسی سے متعلق اقدامات کو قابلِ پیمائش اور عوام پر مرکوز نتائج میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی ایس بی کانفرنس میں تقریباً 125 شرکاء شرکت کریں گے، جن میں سرکاری شعبے کے بینکوں اور نابارڈ، ایکزِم بینک، سڈبی، این ایچ بی، آئی آئی ایف سی ایل، آئی ایف سی آئی اور نابفِڈ جیسے سرکاری مالیاتی اداروں کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے علاوہ انڈین بینکس ایسوسی ایشن اور محکمۂ مالیاتی خدمات کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

 

********

UR-1786

(ش ح۔ م ع ن ۔ ج)


(ریلیز آئی ڈی: 2297457) وزیٹر کاؤنٹر : 51
یہ ریلیز پڑھیں: Gujarati , English , हिन्दी