سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیہی علاقے سے این آئی ایف ٹی بنگلورو تک: پی ایم-یشسوی اسکالرشپ نے سوہن دودھے کے ٹیکسٹائل ڈیزائن کے خوابوں کو سہارا دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 6:51PM by PIB Delhi
دیہی اور مالی طور پر کمزور پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے، پیشہ ورانہ اعلیٰ تعلیم کا حصول ایک مشکل سفر ہو سکتا ہے۔ محدود مالی وسائل، رہنمائی کی کمی اور تعلیمی مواقع تک محدود رسائی اکثر ان کی خواہشات کی تکمیل میں بڑی رکاوٹیں بن جاتے ہیں۔
یہ واضح کرتے ہوئے کہ کس طرح ہدف پر مبنی مالی امداد مستحق طلبہ کے لیے مواقع پیدا کر سکتی ہے، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادری سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ طالب علم، جناب سوہن دودھے، 'پی ایم-یشسوی اسکیم' 'او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے ٹاپ کلاس ایجوکیشن' کے تحت ملنے والی امداد کی بدولت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، بنگلورو سے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔
سوہن کا تعلق مہاراشٹر کے ضلع یوتمال کے ایک چھوٹے سے گاؤں ڈاروا سے ہے، اور وہ اپنے خاندان میں پیشہ ورانہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پہلے طالب علم ہیں۔
دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے، ڈیزائن کے اس مخصوص شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محدود مالی وسائل، پیشہ ورانہ ڈیزائن کی تعلیم کے حوالے سے رہنمائی کی کمی اور دیہی علاقوں میں مواقع تک محدود رسائی ان کے تعلیمی سفر میں بڑی رکاوٹیں بن کر سامنے آئے۔
ان چنوتیوں کے باوجود، سوہن ڈیزائن کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے پرعزم رہے۔ وہ معیاری پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے، مخصوص مہارتیں پیدا کرنے اور اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کے خواہشمند تھے۔ این آئی ایف ٹی بنگلورو میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ان کی ان خواہشات کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

'پی ایم-یشسوی ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم' کے ذریعے، سوہن کو این آئی ایف ٹی بنگلورو میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی امداد حاصل ہوئی۔ اس مدد نے ان کی تعلیم سے وابستہ مالی دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی اور انہیں اپنی پڑھائی، مہارت کو نکھارنے اور عملی سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا۔ اس امداد نے یہ یقینی بنانے میں مدد کی ہے کہ مالی مجبوری ان کی پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہ بنے۔
ٹیکسٹائل ڈیزائن میں صلاحیت سازی اور کریئر بنانا
اس اسکیم کے تحت ملنے والی مالی امداد کے ساتھ، سوہن کامیابی سے این آئی ایف ٹی بنگلورو میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں اپنی بیچلرز کی ڈگری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں پیشہ ورانہ معلومات اور عملی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں، اور خود کو ڈیزائن کے شعبے میں کیریئر کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
سال 2024ء میں اس اسکیم کے تحت امداد حاصل کرنے کے بعد سے، سوہن نے اپنے تعلیمی سفر میں مسلسل ترقی کی ہے۔ ان کی کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح بروقت مالی امداد دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی حاصل کرنے اور زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی خواہشات کی تکمیل کے قابل بنا سکتی ہے۔
سوہن دودھے کا یہ سفر 'پی ایم-یشسوی اسکیم'– 'او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے ٹاپ کلاس ایجوکیشن' کے زندگی بدل دینے والے اثرات کو ثابت کرتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل مالی رکاوٹوں کو دور کر کے، یہ اسکیم مستحق طلبہ کو پیشہ ورانہ کورسز کرنے، مخصوص مہارتیں پیدا کرنے اور اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1776
(ریلیز آئی ڈی: 2297352)
وزیٹر کاؤنٹر : 48