دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی)کی نقشہ بندی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2026 6:32PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ کل 10.05 کروڑ دیہی گھرانوں اور 92 لاکھ خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کو دین دیال انتودیا یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن(ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج کیا گیا ہے۔

وزارت دین دیال انتودیا یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن کے تحت خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی) کو مالیاتی اداروں سے جوڑنے اور قرض تک رسائی سے متعلق اعداد و شمار ایس ایچ جی بینک رابطہ پورٹل کے ذریعے محفوظ رکھتی ہے۔ اس پورٹل میں اپنی مدد آپ گروپوں کو بینکوں سے حاصل ہونے والے قرض کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ اپنی مدد آپ گروپوں کو اب تک مجموعی طور پر 13,41,852.66 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

کاروباری افراد اور ان کے کاروباری اداروں کی تفصیلات درج کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔ متعلقہ افراد کو اس ایپ کے استعمال اور طریقۂ کار کی تربیت دی جاتی ہے، جبکہ اعداد و شمار بھی اسی ایپ کے ذریعے درج کیے جاتے ہیں۔ یہ ایپ دین دیال انتودیا یوجنا–قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم)کے تحت دیہی روزگار کے ذرائع کی منصوبہ بندی، نگرانی اور انہیں مزید مستحکم بنانے میں معاون ہے۔

************

 ش ح ۔ا ک۔ش ت

UN-NO-1731


(ریلیز آئی ڈی: 2297108) وزیٹر کاؤنٹر : 21
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English