سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تعلیم کے ذریعہ رکاوٹوں کو عبور کرنا: پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ نے جھارکھنڈ کے دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے او بی سی طالب علم بشواجیت منڈل کو ایم بی اے کا خواب پورا کرنے کے لیے بااختیار بنایا
جھارکھنڈ- وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 AUG 2026 7:24PM by PIB Delhi
تعلیم زندگیوں میں تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، خصوصاً ان اسٹوڈنٹس کے لیے جو معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مستحق اسٹوڈنٹس کو مالی معاونت فراہم کرکے وزارت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنی برادریوں میں مثبت تبدیلی کے محرک بننے کے قابل بنا رہی ہے۔
ایسی ہی ایک متاثر کن داستان بشواجیت منڈل کی ہے، جو جھارکھنڈ کے ایک دیہی اور قبائلی اکثریتی علاقے سے تعلق رکھنے والے 28 سال کے طالب علم ہیں۔ ان کا تعلیمی سفرپی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ اسکیم کے ذریعہ ممکن ہو سکا۔
ایسے علاقے میں پرورش پانے والے بشواجیت کو جہاں معیاری تعلیم، پیشہ ورانہ تجربات اور روزگار کے مواقع تک رسائی محدود تھی، شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہندوستان کے ممتاز تعلیمی اداروں میں سے کسی ایک میں انتظامی تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے ایک بلند ہدف دکھائی دیتا تھا۔ تاہم، ان مشکلات سے گھبرائے بغیر انہوں نے انتھک محنت کی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) رائے پور میں 2024-26 کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ حاصل کیا۔ اس طرح وہ اپنی برادری سے اس نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے فرد بن گئے۔
مالی معاونت کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کو بااختیار بنانا
آئی آئی ایم رائے پور سے ایم بی اے کرنے کے اخراجات بشواجیت اور ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا مالی چیلنج تھے۔ پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ کے تحت وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات نے انہیں تقریباً 18 لاکھ روپے کی مکمل ٹیوشن فیس کے مساوی مالی معاونت فراہم کی۔ بروقت ملنے والی اس معاونت نے انہیں مالی بے یقینی کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھنے اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور ذاتی نشوونما پر مرکوز کرنے کا موقع فراہم کیا۔

مالی دباؤ سے آزاد ہو کر بشواجیت نے آئی آئی ایم رائے پور میں پیش کیے جانے والے تعلیمی منصوبوں، قیادت سے متعلق اقدامات، صلاحیتوں میں اضافے کے پروگراموں اور پیشہ ورانہ روابط کے مواقع میں فعال طور پر حصہ لیا۔ ان تجربات نے ان کی انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا اور ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے امکانات میں نمایاں بہتری لائی۔
آنے والی نسلوں کے لیے مواقع پیدا کرنا
آج بشواجیت ایک کامیاب پیشہ ورانہ مستقبل کی تعمیر کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں اور ساتھ ہی دیہی اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسٹوڈنٹس کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ اپنی برادری سے آئی آئی ایم رائے پور سے ایم بی اے کرنے والے پہلے فرد کی حیثیت سے وہ دوسروں کو یہ یقین دلانے کے لیے پرامید ہیں کہ تعلیم سماجی و معاشی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
اس اسکالرشپ نے نہ صرف ان کے اپنے مستقبل کو تبدیل کیا ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ انہیں اپنی برادری کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے بھی بااختیار بنایا ہے۔
بشواجیت منڈل-پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ اسکیم
اپنے سفر کے بارے میں بشواجیت منڈل نے کہا:
‘‘پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے سے میرے تعلیمی سفر میں نمایاں تبدیلی آئی۔ اس نے آئی آئی ایم رائے پور میں ایم بی اے کی تعلیم کے اخراجات کا بوجھ ختم کر دیا اور مجھے مکمل طور پر سیکھنے، قیادت اور اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیا۔ آج میں ایک کامیاب پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے پہلے سے کہیں بہتر طور پر تیار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دیہی اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بہت سے مزید اسٹوڈنٹس کو بڑے خواب دیکھنے اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دے سکوں گا۔’’
بشواجیت منڈل کی کامیابی کی داستان اس بات کی عکاس ہے کہ پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ اسکیم مالی رکاوٹوں کو دور کرکے دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو کس طرح وسعت دے رہی ہے۔ تعلیم میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیار ات باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور ایسے مستقبل کے رہنما تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے جو ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
بشواجیت منڈل کی کامیابی کی داستان اس بات کی عکاس ہے کہ ‘پی ایم- وائی اے ایس اے ایس وی آئی- یسسوی اسکالرشپ اسکیم’ مالی رکاوٹوں کو دور کرکے دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو کس طرح وسعت دے رہی ہے۔ تعلیم میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیار باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور ایسے مستقبل کے رہنما تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے جو ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
***
ش ح -ظ ا- ش ب ن
UNO. 1704
(ریلیز آئی ڈی: 2296998)
وزیٹر کاؤنٹر : 19