وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ - آیور ویدک سیاحت کا عالمی مرکز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 AUG 2026 6:01PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں آیوش پر مبنی سیاحت کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔ وزارتِ سیاحت نے وزارتِ آیوش سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد طبی اور فلاحی سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی اور روڈ میپ  تیارکیا ہے۔

آیوش پر مبنی علاج کے خواہاں بین الاقوامی سیاحوں کی سہولت کے لیے حکومت نے 27 جولائی 2023 کو آیوش ویزا کی ایک علیحدہ قسم متعارف کرائی ہے۔ آیوش کی وزارت نے انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی)، وزارتِ سیاحت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد آیوروید اور دیگر روایتی نظام ہائے طب میں طبی قدر پر مبنی سفر کے فروغ کے لیے باہمی طور پر کام کرنا ہے۔ اب تک آیوش کی وزارت نے طبی قدر پر مبنی سفر کے فروغ کے لیے دو سربراہ اجلاس منعقد کیے ہیں۔ پہلا اجلاس مغربی خطے کے لیے 30 ستمبر 2024 کو ممبئی میں منعقد ہوا تھا، جس میں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، گوا اور دادر و نگر حویلی و دمن و دیو کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی۔ دوسرا اجلاس جنوبی خطے کے لیے 26 مئی 2025 کو چنئی میں منعقد ہوا، جس میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پڈوچیری سمیت دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے شرکت کی۔ ان اجلاسوں کا مقصد طبی قدر پر مبنی سفر کے میدان میں ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

ریاست میں تحقیقی سرگرمیاں آیوش  کی وزات کی متعلقہ تحقیقی کونسلوں کے تحت کام کرنے والے یونٹس اور اداروں کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ اس وقت نیشنل ہومیوپیتھی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اِن مینٹل ہیلتھ (این ایچ آر آئی ایم ایچ)، کوٹائم میں 34 تحقیقی پروگرام جاری ہیں، جو مرکزی کونسل برائے تحقیق ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے تحت کام کرتا ہے۔ مرکزی کونسل برائے تحقیقِ آیورویدک علوم (سی سی آر اے ایس) کے تحت ریاست کیرالہ میں دو ادارے کام کر رہے ہیں، یعنی نیشنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار پنچ کرما، چروتھرتھی اور ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ترواننت پورم۔ سی سی آر اے ایس نے ریاست میں مختلف تحقیقی  پروجیکٹ شروع کیے ہیں، جن میں طبی و نسلی نباتاتی سروے، نسلی غذائی مطالعات، دواؤں کے پودوں کے نباتاتی تنوع کی فہرست سازی اور دواؤں کے پودوں کی کاشت سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔

مرکزی کونسل برائے تحقیق یونانی طب (سی سی آر یو ایم) کا کلینیکل ریسرچ یونٹ ایڈتھالا، کیرالہ میں کام کر رہا ہے اور معمر افراد کی صحت، تولیدی صحت اور غیر متعدی امراض کے شعبوں میں صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مرکزی کونسل برائے تحقیقِ سدھا (سی سی آر ایس) کے تحت سدھا ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آر آر آئی) پوجاپورا، ترواننت پورم، کیرالہ میں قائم ہے اور مکمل طور پر سدھا طب میں تحقیق کے لیے وقف ہے۔ یہ ادارہ روایتی سدھا ادویاتی مرکبات کی سائنسی توثیق، شواہد پر مبنی طبی مطالعات اور سدھا ادویات کے معیار کے تعین کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ ادارہ اندرونی تحقیقی پروجیکٹوں کے تحت طبی تحقیق، ادویات کے معیار کے تعین سے متعلق تحقیق اور دواؤں کے پودوں سے متعلق تحقیقی پروجیکٹ بھی انجام دیتا ہے۔

قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت حکومت ہند ریاستی سالانہ عملی  پروجیکٹوں (ایس اے اے پی) کے ذریعے ریاست کیرالہ کو آیوش کی صحت کی خدمات کو مستحکم کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ ان منصوبوں کی سالانہ بنیاد پر این اے ایم کی عملی رہنما ہدایات کی دفعات کے مطابق منظوری دی جاتی ہے۔ این اے ایم کے تحت فراہم کی جانے والی معاونت میں باقاعدہ اور غیر باقاعدہ دونوں طرح کی گرانٹس شامل ہیں۔ باقاعدہ گرانٹس کے تحت آیوش اداروں کو ادویات اور ہنگامی اخراجات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آیوش اسپتالوں کے لیے انسانی وسائل سے متعلق معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ غیر باقاعدہ گرانٹس میں آیوش کی صحت کی سہولتوں کے لیے تعمیر، تزئین و مرمت، اپ گریڈیشن اور استحکام سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نیز آیوش اداروں کے لیے آلات اور فرنیچر کی فراہمی شامل ہے۔

’دواؤں کے پودوں کا تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام‘ کے عنوان سے آیوش کی وزارت کے تحت نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کی جانب سے نافذ کی جانے والی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور تنظیموں کو دواؤں کے پودوں کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کے لیے منصوبہ جاتی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ -I میں دی گئی ہیں۔

آیوش کی وزارت کی جانب سے نافذ کی جانے والی مرکزی شعبے کی اسکیم آیورسواستھیا یوجنا کے تحت کیرالہ میں امتیازی مراکز (سی او ای) کے دو پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے شواہد پر مبنی آیوروید، بین الاقوامی منظوری اور آیورویدک پروڈکٹ کی برآمدات،  اس کے علاوہ کیرالہ سے ہونے والی برآمدات، کے فروغ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. ضابطہ جاتی نگرانی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ادویات کے معیارات و کنٹرول کی مرکزی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) میں قائم آیوش شعبہ، ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لائسنسنگ حکام اور سی ڈی ایس سی او کے مشترکہ معائنوں کے ذریعے اہل آیوش ادویات کے لیے عالمی ادارۂ صحت کے سرٹیفکیٹ برائے دوا ساز  پروڈکٹ (ڈبلیو ایچ او-کوپ) کے اجرا میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
  2. آیوش اسٹینڈرڈ مارک اور آیوش پریمیم  مارک بالترتیب مقررہ قومی اور حفظان صحت کی بین الاقوامی معیارکی تعمیل کے تیسرے فریق کی جانب سے کیے جانے والے جائزے کی بنیاد پر کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کی طرف سے آیوش ادویات کو دیے جاتے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے 2025 میں آیوش کوالٹی مارک پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد معیار کی یقین دہانی کو مستحکم کرنا، صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور عالمی سطح پر آیوش  پروڈکٹ اور خدمات کی شناخت اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران کیرالہ میں 77 آیوش صحت کی تنظیموں کو کیو سی آئی کے ذیلی ادارے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلز (این اے بی ایچ) سے منظوری حاصل ہو چکی ہے۔
  3. آیوروید اور یوگا کو آئی ایس او/ٹی سی 249 کی  شعبہ جاتی کمیٹی 2 میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آیوروید اور یوگا کے بین الاقوامی معیارات، اصطلاحات، اجزا اور عرقوں کے معیار و تحفظ، تیار شدہ  پروڈکٹ، آیوروید پر مبنی غذائی سپلیمنٹس، یوگا کے لوازمات وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔
  4. حکومت کیرالہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، آیوروید، سدھا اور یونانی (اے ایس یو) معیار بندی کمیٹی کے 14 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی محکمہ آیوش کے پرنسپل سکریٹری کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی کو اے ایس یو ادویات تیار کرنے والی صنعت کو درپیش مختلف چیلنجوں کا جائزہ لینے، عملی حل تجویز کرنے اور پورے شعبے میں معیار بندی کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اپنے دائرۂ کار کے تحت کمیٹی نے 15 فروری 2024 کو ایک روزہ شراکت داروں کی ورکشاپ منعقد کی تھی، جس میں آیورویدک ادویات تیار کرنے والی صنعت اور دیگر متعلقہ فریقین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کے ذریعے موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنے اور معیار کی یقین دہانی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی تعمیل کو مستحکم کرنے کے لیے قابل عمل اصلاحی اقدامات کا جائزہ لینے میں مدد ملی ہے۔

ضمیمہ - I

کیرالہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ادویات کے پودوں کے مختلف پہلوؤں سے متعلق معاونت یافتہ تحقیقی پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

تنظیم کا نام

پروجیکٹ کا عنوان

منظور شدہ رقم

(روپے میں)

  1.  

ویدیا رتنم آیوروید کالج، اولور، تھائیکٹوسیری، تھریسور، کیرالہ

آیورویدک دوائی ‘‘مروا’’ کے ماخذ پودوں کی فارماکگنوسٹک، فائٹو کیمیکل اور ڈی این اے بارکوڈنگ کے ذریعے متنازعہ دوائی (سنڈیگدھا دراوا) کے آیوروید تصور کی تلاش

 

29,88,375/-

  1.  

آریہ ویدیا سالا، کوٹاکل، ملاپورم، کیرالہ

فائٹو کیمیکل اور فارماسولوجیکل تشخیص کے ذریعے منتخب نایاب ادویات کے پودوں کے لیے متبادل/پائیدار متبادل  اقسام یا پودوں کے حصے کی شناخت

 

33,01,830/-

  1.  

 کے ایس سی ایس ٹی ای جواہر لعل نہرو ٹراپیکل بوٹینک گارڈن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پالوڈ، ترواننت پورم، کیرالہ

میسو فیرا-ایل کے خصوصی حوالے کے ساتھ آیور وید میں متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے منتخب  ادویات کے پودوں پر ایک مونوگراف کی تیاری

 

19,45,430/-

  1.  

آریہ ویدیا سالا، کوٹاکل، ملاپورم، کیرالہ

سرطان (کینسر) کے علاج کے لیے آیور وید میں استعمال ہونے والے معیاری نباتاتی اقتباسات کی افعالی خصوصیات اور ایپی جینیٹک ضوابط

19,35,190/-

 

ضمیمہ- II

کیرالہ میں آیورسواستھیا یوجنا کے تحت سنٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای) کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

 

 نمبر شمار

تنظیم کا نام

پروجیکٹ کا نام

 جاری شدہ فنڈ (رقم روپے میں)

کل منظور شدہ فنڈ

کل جاری کردہ فنڈ

1۔

آریہ ویدیا سالا، کوٹکل

کینسر ریسرچ آریہ ویدیا سالا، کوٹکل میں  سی او ای کا قیام

روپے 6,64,45,170/-

روپے 5,31,56,136/-

2.

کیرالہ کی ریاستی کونسل برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور ماحولیات(کے ایس سی ایس ٹی ای)

خوراک، آیوش اور مقامی جڑی بوٹیوں پر مبنی علاج کے پودوں کی روایتی معلومات اور علم ( ٹی کے) کو باضابطہ محفوظ کرنا 

1,90,81,000/- روپے

1,90,81,000/- روپے

 

یہ معلومات آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

           ***

ش ح۔ م م ع۔ش ب ن

U-1701


(ریلیز آئی ڈی: 2296993) وزیٹر کاؤنٹر : 28
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी