کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھاویہ یوجنا کے پہلے مرحلے کے پہلے دور میں 87 تجاویز موصول ہوئیں
प्रविष्टि तिथि:
07 AUG 2026 5:52PM by PIB Delhi
بھارت اُدیوگک وِکاس یوجنا(بھاویہ) اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے 87 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ فیز-1 کے راؤنڈ-1 (پہلے مرحلے کے پہلے دور) میں درخواستیں 31 جولائی 2026 تک وصول کی گئیں۔ موصولہ تجاویز کا ریاست وار بریک اپ ضمیمہ-1 میں دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریاست مغربی بنگال کی جانب سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔
موصولہ درخواستوں کو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق مقررہ اہلیت اور تشخیص کے معیار کی بنیاد پر جانچ اور اسکورنگ کے لیے لیا جائے گا۔ پروجیکٹوں کا انتخاب چیلنج موڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس میں کنیکٹیویٹی(رابطہ کاری)، سائٹ کی موزونیت، ڈی پی آر میں بنیادی، ویلیو ایڈڈ(قدر افزا) اور سماجی بنیادی ڈھانچے کا معیار، صنعتی ماحولیاتی نظام اور پالیسی سازگار عوامل جیسے پیرامیٹرز کی بنیاد پر تشخیص کی جاتی ہے۔ ان معیارات کی تفصیل اسکیم کے رہنما خطوط کے ضمیمہ-I میں دی گئی ہے، جو www.dpiit.gov.in پر دستیاب ہیں۔ رہنما خطوط کے مطابق، پہلے مرحلے کے لیے انتخاب کا عمل اسکیم کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتین پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
ضمیمہ-I
پہلے مرحلے میں موصول ہونے والی تجاویز کا ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہے: -
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
تجاویزکی تعداد
|
|
1۔
|
آندھرا پردیش
|
6
|
|
2.
|
آسام
|
2
|
|
3۔
|
بہار
|
2
|
|
4.
|
چھتیس گڑھ
|
4
|
|
5۔
|
گجرات
|
6
|
|
6۔
|
ہریانہ
|
1
|
|
7۔
|
ہماچل پردیش
|
2
|
|
8.
|
جموں و کشمیر
|
2
|
|
9.
|
کرناٹک
|
3
|
|
10۔
|
کیرالہ
|
1
|
|
11۔
|
لداخ
|
1
|
|
12.
|
مدھیہ پردیش
|
11
|
|
13.
|
مہاراشٹر
|
14
|
|
14.
|
منی پور
|
1
|
|
15۔
|
میگھالیہ
|
1
|
|
16۔
|
میزورم
|
1
|
|
17۔
|
اوڈیشہ
|
2
|
|
18۔
|
پنجاب
|
2
|
|
19.
|
راجستھان
|
4
|
|
20۔
|
تمل ناڈو
|
7
|
|
21۔
|
تلنگانہ
|
4
|
|
22.
|
تریپورہ
|
2
|
|
23.
|
اتر پردیش
|
7
|
|
24.
|
اتراکھنڈ
|
1
|
|
|
کل
|
87
|
***
UR-1606
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2296390)
आगंतुक पटल : 5