کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-روس جدید کاری اور صنعتی تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد


وندے بھارت منصوبے، ریل بنیادی ڈھانچے، ایس جے-100 طیارے، اہم معدنیات اور بغیر پائلٹ طیاروں)یو اے وی)کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 5:53PM by PIB Delhi

ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کے تحت جدید کاری اور صنعتی تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس 7 اگست 2026 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقد ہوا۔

ہندوستان کی جانب سے وزارت تجارت و صنعت کے شعبہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری جناب امر دیپ سنگھ بھاٹیہ نے مشترکہ صدارت کی، جبکہ روس کی جانب سے روس کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر عالی جناب الیکسی گروزدیف نے مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں 11ویں اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور جدید کاری، کان کنی، کھاد اور ریلوے نقل و حمل سے متعلق شناخت شدہ ذیلی گروپوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 12ویں اجلاس میں جدید صنعت کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس، ریلوے بنیادی ڈھانچے، معدنی کھادوں اور کیمیکلز، نایاب زمینی عناصر اور اہم معدنیات، نایاب عناصر کے شعبے میں تلاش اور صلاحیت سازی، توانائی، صنعتی بنیادی ڈھانچے، کان کنی کے آلات، ایلومینیم کے شعبے اور یوریا کی پیداوار کے لیے مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد اہم شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ریلوے نقل و حمل کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، وندے بھارت ٹرین منصوبے اور سگنلنگ آلات جیسے نئے شعبوں میں تعاون کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ بغیر پائلٹ فضائی نظام (یو اے وی) ، تھری ڈی پرنٹنگ، روسی علاقائی طیارے ایس جے-100  اور ایرو انجن کی تیاری میں تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 اس کے علاوہ، کاربن فائبر ٹیکنالوجیز اور پروپلشن سسٹمز، ڈی اے پی/این پی کے کھادوں کی فراہمی، آٹومیشن، اہم معدنیات، لیتھیم کان کنی اور ٹائٹینیم ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ ایلومینیم، کان کنی کے آلات اور نایاب زمینی عناصر کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ورکنگ گروپ کے 12ویں اجلاس کے پروٹوکول پر دونوں شریک صدور نے دستخط کیے، جس میں صنعتی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ہندوستان-روس اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے تقریباً 60 مندوبین نے شرکت کی۔

********

ش ح۔   م م ۔ ش ب ن

U-NO-1593


(रिलीज़ आईडी: 2296252) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी