بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جہازوں کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 5:06PM by PIB Delhi

بڑے بندرگاہوں میں اوسط ٹرن اَراؤنڈ ٹائم ،سال 22-2021 میں 52.87 گھنٹے سے بہتر ہو کر سال 26-2025 میں 48.84 گھنٹے رہ گیا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے لیے بندرگاہ وار اور سال وار ٹرن اَراؤنڈ ٹائم کی تفصیلات ضمیمہ- Iمیں فراہم کی گئی ہیں۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (سی پی پی آئی) جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے وقت کی بنیاد پر کنٹینر بندرگاہوں کی کارکردگی کا ایک معروضی اور قابلِ تقابل جائزہ پیش کرتا ہے۔ سی پی پی آئی 2025 کے مطابق، جواہر لعل نہرو بندرگاہ 22ویں مقام پر ہے، جو سنگاپور (21ویں مقام) کے مساوی کارکردگی کی حامل ہے، جبکہ شنگھائی (23ویں مقام) سے بہتر اور روٹرڈیم (333ویں مقام) سے کہیں آگے ہے۔

ضمیمہ-I

بڑی بندرگاہوں کا اوسط ٹرن اَراؤنڈ وقت

 (گھنٹوں میں)

بندرگاہیں

22-2021

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

دین دیال پورٹ

60.96

77.28

54.24

58.56

57.86

ممبئی پورٹ

73.00

67.42

62.97

65.75

64.05

جواہر لعل نہرو پورٹ

28.08

28.47

26

26.35

27.43

مورموگاؤ پورٹ

71.77

61.47

65.61

69.68

66.25

نیو منگلور پورٹ

45.99

43.09

40.44

40.37

43.23

کوچین پورٹ

34.64

33.41

33.4

32.41

32.33

 وی او چدمبرانار پورٹ

48.48

46.80

51.36

55.44

58.80

چنئی پورٹ

53.19

48.22

44.92

48.69

44.72

کامراجر  پورٹ

46.38

45.40

44.37

46.66

43.27

وشاکھاپٹنم پورٹ

73.83

73.19

65.86

69.19

65.32

پارا دیپ پورٹ

53.16

46.27

41.61

46.16

46.07

سیاما پرساد مکھرجی پورٹ

56.08

56.01

60.85

57.37

56.43

تمام بڑی بندرگاہیں

52.87

52.9

48.06

49.47

48.84

 

بندرگاہوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور جہازوں کے ٹرن اَراؤنڈ وقت کو کم کرنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں نئی برتھوں اور ٹرمینلز کی تعمیر، موجودہ برتھوں، ٹرمینلز اور یارڈز کی مشین کاری، جدید کاری اور بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ معاون بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، جیسے مرکزی پارکنگ پلازوں کا قیام شامل ہے۔

اس کے علاوہ، تمام بندرگاہوں پر بندرگاہی طریقۂ کار کو یکساں اور آسان بنانے کے لیے ’’ون نیشن ون پورٹ پروسیس ‘‘ نافذ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عملی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور جہازوں کے ٹرن اَراؤنڈ وقت میں کمی آئی ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح۔   م م ۔ ش ب ن

U-NO-1587


(रिलीज़ आईडी: 2296231) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी