خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکز کی امداد یافتہ اسکیمیں مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کا نفاذ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے دائرۂ کار میں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 AUG 2026 4:26PM by PIB Delhi
ریاست وار آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سیز) کی تعداد اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق تفصیلات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
https://www.poshantracker.in/statistics
مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 مرکز کے تعاون سے چلائی جانے والی اسکیمیں ہے۔ ان اسکیموں کا نفاذ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے دائرۂ کار میں آتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل رابطوں اور ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے باقاعدگی سے اٹھایا جاتا ہے، تاکہ مستفیدین کو خدمات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فی مرکز17,000 روپے اور بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فی مرکز36,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
یہ معلومات خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیرمملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ن ع
U- 1582
(ریلیز آئی ڈی: 2296164)
وزیٹر کاؤنٹر : 24