خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے آئی سی ٹی پر مبنی گورننس ٹول کے طور پر’پوشن ٹریکر‘ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے
پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کا ،غذائیت کی نگرانی ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) سے مستفید ہونے والوں کی تصدیق اور خدمات کی فراہمی کی کارکردگی پر کثیر جہتی اثر پڑتا ہے
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت آنگن واڑی کارکنوں کو پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے موثر استعمال کے لیے مسلسل تربیت اور مدد فراہم کرتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 AUG 2026 4:27PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال ترقی کی وزارت (ایم او ڈبلیو سی ڈی ) نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کی پیش رفت کا ڈیجیٹل طور پر جائزہ لینے کے لیے ’’پوشن ٹریکر‘‘ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جو معلومات و مواصلاتی ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی ) پر مبنی حکمرانی کا ایک آلہ ہے۔ یہ آنگن واڑی مراکز اور مستفیدین کے گھروں پر فراہم کی جانے والی تمام خدمات کی نگرانی اور جائزے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پوشن ٹریکر نے وزارت کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی مختلف پیمانوں پر مشن کے نفاذ کا مسلسل جائزہ لینے اور ضروری اصلاحی اقدامات کرنے کے قابل بنایا ہے۔
مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کا نتائج پر مبنی جائزہ مطالعہ نیتی آیوگ کے ترقیاتی نگرانی اور جائزہ دفتر (ڈی ایم ای او) کے ذریعے سال 2025 میں کیا گیا۔ مطالعے کے مطابق پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن نے غذائیت کی نگرانی، ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم(ای سی سی ای ) ، مستفیدین کی تصدیق اور خدمات کی فراہمی کی کارکردگی پر کثیر جہتی اثرات مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں پوشن ٹریکر کو ضمنی غذائی پروگرام (ایس این پی ) کے تحت دستی، کاغذی نظام سے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کے ڈھانچے کی جانب ایک اہم تبدیلی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوشن ٹریکر آنگن واڑی مراکز(اے ڈبلیو سی) میں مستفیدین، ذخیرے اور خدمات کی فراہمی کی ڈیجیٹل نگرانی کا بنیادی ستون بن چکا ہے۔ پوشن ٹریکر جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی توسیع حکمرانی کے نظام میں بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ضمنی غذائی پروگرام کی آخری مرحلے تک خدمات کی فراہمی میں زیادہ جواب دہی، مؤثریت اور شفافیت ممکن ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی بجٹ 2016 کی تقریر کے مطابق ہر اسکیم کو مالیاتی کمیشن کے ادوار کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے اور اس کا تسلسل تیسرے فریق کے ذریعے اسکیم کے جائزے کی بنیاد پر برقرار رکھا جاتا ہے۔
پوشن ٹریکر کے استعمال کے دوران نیٹ ورک سے متعلق مسائل، جیسے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی کم یا عدم دستیابی، سے نمٹنے کے لیے ایپلی کیشن میں آف لائن سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے گھر لے جانے والے راشن (ٹی ایچ آر)کی تقسیم کے لیے چہرے پر مبنی شناختی نظام(ایف آر ایس) کے تحت ای-کے وائی سی اور چہرے کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ مستفیدین کے پورے دورانیۂ حیات میں ای-کے وائی سی اور آدھار چہرہ تصدیق کے لیے او ٹی پی صرف ایک مرتبہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس سے مستفیدین کو نیٹ ورک یا سرور سے متعلق مسائل کے باوجود آنگن واڑی خدمات حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ ایپلی کیشن میں آف لائن طریقے سے درج کیا گیا ڈیٹا، نیٹ ورک بحال ہونے کے بعد پانچ دن کے اندر ہم آہنگ (سِنک) کرنے کی سہولت رکھتا ہے۔
خواتین و اطفال ترقی کی وزارت آنگن واڑی کارکنان کو پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے مؤثر استعمال کے لیے مسلسل تربیت اور معاونت فراہم کرتی ہے، جس کے لیے درج ذیل طریقۂ کار اختیار کیے جاتے ہیں:
- تدریسی ویڈیوز اور آگاہی دستاویزات: پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے وسائل کے حصے میں آنگن واڑی کارکنان کے لیے تدریسی ویڈیوز اور آگاہی دستاویزات دستیاب ہیں، جنہیں وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے کسی بھی وقت حاصل کر سکتی ہیں۔
- پوشن بھی پڑھائی بھی(پی بی پی بی) پہل: اس پہل کے تحت خواتین و اطفال ترقی کی وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام افسران اور فیلڈ کارکنان کو تربیت کے ایک مرحلہ وار ماڈل کے ذریعے تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس میں ماسٹر ٹرینرز (ضلع افسران، بلاک کوآرڈی نیٹرز اور سپروائزرز) کو پہلے تربیت دی جاتی ہے، جو بعد میں فیلڈ میں موجود تمام آنگن واڑی کارکنان کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ پوشن ٹریکر کے مختلف ماڈیولز، مثلاً چہرے پر مبنی شناختی نظام(ایف آر ایس) ، جغرافیائی ٹیگنگ، گھر دورہ شیڈولر وغیرہ کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔ بلاک اور ضلعی کوآرڈی نیٹرز آنگن واڑی کارکنان اور سپروائزرز کو پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے مؤثر استعمال اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے موقع پر معاونت فراہم کرتے ہیں۔
- روزانہ ورچوئل کلاس روم سیشنز: ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی) ہر روز (پیر سے جمعہ تک) دوپہر 3 بجے سے شام 4 بجے تک ورچوئل کلاس روم سیشنز کا انعقاد کرتی ہے، جن میں آنگن واڑی کارکنان شامل ہو کر عملی امور سے متعلق سوالات اٹھا سکتی ہیں اور ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق حقیقی وقت میں وضاحت حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاستی افسران (سپروائزر اور اس سے اعلیٰ سطح کے افسران) کے لیے شام 4:15 بجے سے 5:15 بجے تک تربیتی سیشنز منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد نفاذ سے متعلق مسائل کا حل، نئی معلومات کی فراہمی، اور پوشن ٹریکر ایپلی کیشن میں شامل کی گئی نئی سہولیات اور بہتریوں کے بارے میں تربیت فراہم کرنا ہے۔
یہ معلومات خواتین و اطفال ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
********
ش ح۔ م م ۔ ش ب ن
U-NO-1575
(ریلیز آئی ڈی: 2296147)
وزیٹر کاؤنٹر : 32