جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم اے ایچ اے واٹر مشن کا نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 4:56PM by PIB Delhi

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف)، جو حکومتِ ہند کا ایک قانونی ادارہ ہے، اے این آر ایف ایکٹ، 2023 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کے مطابق قدرتی علوم، انسانی علوم اور سماجی علوم کے سائنسی و تکنیکی شعبوں میں تحقیق، اختراع اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نگرانی اور ضروری معاونت کے لیے اعلیٰ سطحی حکمتِ عملی فراہم کرنا ہے۔

مشن فار ایڈوانسمنٹ اِن ہائی امپیکٹ ایریاز (ایم اے ایچ اے)، اے این آر ایف کے تحت ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد ملک کی بنیادی ضروریات کے مطابق چند اہم شعبوں میں مشن موڈ کے تحت ترجیحی اور حل پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

یہ ایک کثیر شعبہ جاتی، کثیر ادارہ جاتی اور متعدد محققین پر مشتمل تحقیقی منصوبہ ہے، جس میں فوری اہمیت کے حامل منتخب شعبوں میں صنعتی شراکت داری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایم اے ایچ اے واٹر پروگرام کا آغاز یکم جون 2026 کو کیا گیا۔ یہ اے این آر ایف اور وزارتِ جل شکتی کی مشترکہ پہل ہے، جس کا مقصد پانی سے متعلق اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشن موڈ کے تحت حل پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

ایم اے ایچ اے واٹر پروگرام کے پانچ موضوعاتی شعبے درج ذیل ہیں:

آبی وسائل کا جائزہ اور پائیدار انتظام،پینے کا پانی، پانی کا معیار، انسانی اور ماحولیاتی صحت، پانی کے استعمال کی مؤثریت اور سرکلر اکانومی، موسمیاتی استحکام اور موافقت۔ اے این آر ایف ایم اے ایچ اے واٹر پروگرام کے تحت تجاویز کثیر ادارہ جاتی شراکت داری کی بنیاد پر طلب کی جاتی ہیں، جن میں متعدد پرنسپل تحقیق کار (پی آئی)، تعلیمی ادارے، تحقیقی تنظیمیں، ڈی ایس آئی آر- ایس آئی آر او میں رجسٹرڈ تحقیقی ادارے اور اہل سیکشن 8 کمپنیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ اس پروگرام میں کم از کم ایک اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای یا صنعتی شراکت دار کی شرکت لازمی ہے، جس کے لیے منصوبے کی مجموعی لاگت کا 10 فیصد نقد تعاون فراہم کرنا ہوگا۔

متعلقہ معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:

https://anrfonline.in/ANRF/mahawp_anrf?HomePage=New

بھارت وِن پورٹل کو اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی شرکت کو آسان بنانے اور جدید آبی ٹیکنالوجیز کی تیاری و عملی نفاذ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، پانی کے شعبے سے متعلق اہم چیلنجز کے حل کے لیے عملی، قابلِ توسیع اور زمینی سطح پر استعمال کے لیے تیار ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے جل شکتی ہیکاتھون-2025 کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پانی کے شعبے میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے نتائج متعلقہ فریقوں، جیسے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، شراکت دار وزارتوں اور منصوبوں کے نفاذ سے وابستہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں، تاکہ ضرورت اور موزونیت کے مطابق انہیں اختیار کر کے عملی طور پر نافذ کیا جا سکے۔

یہ معلومات جل شکتی کی وزارتِ میں  وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع و –ت ع

U.No. 1499


(रिलीज़ आईडी: 2295611) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी