صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
انڈین فارماکوپیا کمیشن(آئی پی سی) کو عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے نیٹ ورک ڈبلیو ایچ او ایس سی اے آر این کی جانب سے ادویات کے حفاظتی جائزے کے لیے علاقائی مرکزِامتیاز اور ادویات کے معیار کے شعبے میں تکنیکی مرکز کے طور پر تسلیم کیا گیا
ہندوستانی فارماکوپیا کمیشن کو جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ادویات کی حفاظت کی نگرانی اور معیار کو مضبوط بنانے کے لیے تسلیم کیا گیا
ہندوستا نی فارماکوپیا کمیشن نے نیپال میں عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے نیٹ ورک (ڈبلیو ایچ او سیارن) کے دسویں سالگرہ اجلاس میں بھارت کی ضابطہ جاتی مہارت کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 5:47PM by PIB Delhi
انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی)، وزارتِ صحت و خاندانی بہبودحکومتِ ہند نے 4 اور 5 اگست 2026 کو نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں منعقد ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ضابطہ جاتی نیٹ ورک (ایس ای اے آر این) کے دسویں سالگرہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے مختلف ممالک کے قومی ضابطہ جاتی اداروں، فارماکوپیا کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد علاقائی تعاون کے ایک دہائی پر مشتمل سفر کو یادگار بنانا اور طبی مصنوعات کے معیار، حفاظت اور مؤثریت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ایس ای اے آر این عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنوب مشرقی ایشیائی علاقائی دفتر (ایس ای اے آ ر او) کی جانب سے قائم کیا گیا ایک باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ جس کا مقصد رکن ممالک میں ضابطہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ سال 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے ایس ای اے آ ر این نے قومی ضابطہ جاتی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، ضابطہ جاتی ہم آہنگی، صلاحیت سازی اور باہمی اعتماد پر مبنی طریقۂ کار کے ذریعے تعاون کو فروغ دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک مختلف موضوعاتی ورکنگ گروپس کے ذریعے کام کرتا ہے، جو ضابطہ جاتی امور کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ان میں معیار کو یقینی بنانا، ادویات کی حفاظت کی نگرانی، طبی آزمائشوں کی نگرانی، ضابطہ جاتی تیاری اور طبی آلات کے ضابطے شامل ہیں۔ اس نیٹ ورک کا مشترکہ مقصد پورے خطے میں محفوظ، مؤثر اور معیاری طبی مصنوعات تک عوام کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
آئی پی سی کے وفد میں ڈاکٹر وی۔ کلائی سیلوَن، سکریٹری و سائنسی ڈائریکٹر؛ ڈاکٹر جے پرکاش، سینئر پرنسپل سائنسی افسر ڈاکٹر روبن کمار، سینئر پرنسپل سائنسی افسر اور جناب اروند کمار شرما سائنسی افسر شامل تھے۔
اجلاس کے دوران آئی پی سی نے ادویات کے ضابطہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہم آہنگ معیارات کے ذریعے معیاری ادویات تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔ وفد نے آئی پی سی کی جانب سے ہندوستانی فارماکوپیا کی تیاری اور اشاعت، ہندوستانی فارماکوپیا حوالہ جاتی مادّوں (آئی پی آر ایس) اور نجاستی حوالہ جاتی معیارات (آئی ایم پی آر ایس) کے قیام،ہندوستان کے ادویات کی حفاظت کی نگرانی کے پروگرام (پی وی پی آئی) اور طبی آلات کی نگرانی کے پروگرام (ایم وی پی آئی) کے تحت ادویات اور طبی آلات کی نگرانی سے متعلق سرگرمیوں، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ کوششوں کو نمایاں کیا۔
اجلاس کے دوران حاصل کی گئی ایک اہم کامیابی یہ تھی کہ ہندوستانی فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) کو عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیائی علاقائی نیٹ ورک (ڈبلیو ایچ او۔ ایس ای اے آر این ) کی جانب سے ادویات کی حفاظت کی نگرانی کے شعبے میں علاقائی مرکزِ امتیاز اور معیار کے شعبے میں تکنیکی مرکز کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ یہ باوقار اعزاز ادویات کی حفاظت کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے، ادویات کے معیار سے متعلق معیارات کو بہتر بنانے اور عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ضابطہ جاتی صلاحیت سازی کے فروغ کے لیے آئی پی سی کی مسلسل خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ شناخت فارماکوپیا سے متعلق سائنسی تحقیق اور معیارات کے میدان میں آئی پی سی کے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے، جبکہ رکن ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور معیارات میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اس کے عزم کو بھی تقویت دیتی ہے۔
یہ اجلاس سائنسی معلومات کے تبادلے، ضابطہ جاتی تجربات کے اشتراک اور ادویات کے ضابطے سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ ان چیلنجز میں معیار کو یقینی بنانا، ادویات کی حفاظت، ضابطہ جاتی باہمی اعتماد، ڈیجیٹل تبدیلی اور علاقائی تعاون جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ آئی پی سی نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ضابطہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی صحت کے بہتر نتائج کے حصول کے لیے مشترکہ اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ایس ای اے آر این کے دسویں سالگرہ اجلاس میں آئی پی سی کی شرکت اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی حفاظت کی نگرانی کے شعبے میں علاقائی مرکزِ امتیاز اور معیار کے شعبے میں تکنیکی مرکز کے طور پر اس کی نامزدگی، علاقائی ضابطہ جاتی تعاون میں ہندوستان کے کردار کی ایک اور اہم کامیابی ہے۔ آئی پی سی، عالمی ادارۂ صحت کے سیارن اقدامات کی حمایت، ضابطہ جاتی شعبے میں اعلیٰ معیار قائم کرنے اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے عوام کے لیے محفوظ، مؤثر اور معیاری طبی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
*********
ش ح۔م ح۔ش ت
Urdu No-1463
(रिलीज़ आईडी: 2295391)
आगंतुक पटल : 4