ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری توانائی مشن اور بھارت کے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 3:33PM by PIB Delhi
مالی سال 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اٹامک انرجی مشن کے تحت چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹروں (ایس ایم آرز) کے ڈیزائن، ترقی اور تنصیب کے لیے مجموعی طور پر 20,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم کا مقصد 2033 تک کم از کم پانچ مقامی چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹروں کی تیاری اور انہیں آپریشنل بنانا ہے۔
اس سلسلے میں محکمۂ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کے تحت بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر (بارک) نے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹروں کے نمائشی یونٹس کے ڈیزائن اور ترقی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ان میں 220 میگاواٹ برقی صلاحیت کا بھارت سمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر-200)، 55 میگاواٹ برقی صلاحیت کا سمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر-55) اور 5 میگاواٹ تک حرارتی صلاحیت کا ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر) شامل ہے، جو عملی (پروسیس) حرارت اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے موزوں ہے۔انتظامی اور مالی منظوری حاصل ہونے کے بعد ان ری ایکٹروں کی تنصیب میں تقریباً 60 سے 72 ماہ لگیں گے۔تظامی اور مالی منظوری کے بعد ان ری ایکٹروں کی تنصیب میں تقریباً 60 سے 72 ماہ لگیں گے۔
بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر (بارک) نے 220 میگاواٹ برقی صلاحیت کے حامل بھارت سمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر-200)، 55 میگاواٹ برقی صلاحیت کے حامل سمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر-55) اور ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر) کے ڈیزائن اور ترقی کا کام شروع کر دیا ہے، جسے صنعتی حرارت اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
بھارت سمال ماڈیولر ری ایکٹر-200 (بی ایس ایم آر-200) ایک مقامی پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر (پی ڈبلیو آر) پر مبنی بجلی پیدا کرنے والا ری ایکٹر ہے۔ اس منصوبے کی موجودہ پیش رفت درج ذیل ہے:
- بی ایس ایم آر-200 کی انجینئرنگ اور تعمیر کے لیے اصولی منظوری دی جا چکی ہے۔
- انتظامی اور مالی منظوری کی تجویز کو اٹامک انرجی کمیشن (اے ای سی) نے منظور کر لیا ہے، جبکہ بااختیار ٹیکنالوجی گروپ (ای ٹی جی) کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔
- اٹامک انرجی کمیشن نے مہاراشٹر کے تاراپور کو بی ایس ایم آر-200 کے مقام کے طور پر منظوری دے دی ہے۔
سمال ماڈیولر ری ایکٹر-55 (ایس ایم آر-55) بھی پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس کی موجودہ پیش رفت درج ذیل ہے:
- ایس ایم آر-55 کی انجینئرنگ اور تعمیر کے لیے اصولی منظوری دی جا چکی ہے۔
- اٹامک انرجی کمیشن نے مہاراشٹر کے تاراپور کو اس منصوبے کے مقام کے طور پر منظور کر لیا ہے۔
ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر)، جس کی حرارتی صلاحیت 5 میگاواٹ تک ہے، بارک میں نیوکلیائی حرارتی منبع کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے موزوں حرارتی و کیمیائی چکر، جیسے کاپر-کلورین سائیکل، کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی موجودہ پیش رفت درج ذیل ہے:
- ایچ ٹی جی سی آر کی انجینئرنگ اور تعمیر کے لیے اصولی منظوری دی جا چکی ہے۔
- اس ری ایکٹر کے لیے مجوزہ مقام بارک، وشاکھاپٹنم ہے، جہاں مقام کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔
- ماحولیات سے متعلق منظوری کے لیے درکار شرائطِ حوالہ (ٹرمز آف ریفرنس) وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے موصول ہو چکی ہیں۔
حال ہی میں نافذ کیے گئے شانتی ایکٹ، 2025 (سسٹین ایبل ہارنسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ آف اٹامک انرجی فار ٹرانسفارمنگ انڈیا ایکٹ) کا مقصد پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے شعبے میں سرکاری اور نجی اداروں کی شراکت کو وسعت دینے کے لیے قانونی اصلاحات متعارف کرانا اور 2047 تک 100 گیگاواٹ جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت کے قومی ہدف کے حصول میں معاونت کرنا ہے۔ یہ قانون باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
مقامی پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹروں (پی ایچ ڈبلیو آرز) کی تیاری، ڈیزائن اور تعمیر میں حاصل ہونے والی ہندوستانی صنعت کی مہارت کو چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹروں کی ترقی اور تنصیب میں بروئے کار لایا گیا ہے۔ ان ری ایکٹروں کے لیے درکار بیشتر ٹیکنالوجی ملک میں دستیاب ہے، جبکہ زیادہ تر آلات کی تیاری کی صلاحیت بھی ہندوستانی صنعتوں کے پاس موجود ہے۔ اس ضمن میں بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ بی ایس ایم آر-200 اور ایس ایم آر-55 کے ری ایکٹر پریشر ویسلز کے لیے خصوصی مادہ ایڈوانسڈ پیور ری ایکٹر ویسل الائے (اے پی یو آر وی اے) اور فورجنگ ٹیکنالوجی بھی ہندوستانی صنعتوں کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کی گئی ہے۔ ری ایکٹیویٹی کنٹرول ڈرائیو میکانزم جیسے اہم آلات کی تیاری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دیگر اہم آلات کی تیاری اور ترقی کا کام بھی ملکی صنعت کے اشتراک سے شروع کیا جا چکا ہے۔
یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
UR-1419
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2295246)
आगंतुक पटल : 7