سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سورج کی طاقت سے فائدہ اٹھانا: وی سی ایف-ایس سی نے کس طرح پالناڈو سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو صاف ستھری توانائی اور دیہی ترقی کے فروغ کے قابل بنایا
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 3:43PM by PIB Delhi
پائیدار توانائی کا بنیادی ڈھانچہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بروقت ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے متعدد کاروباری افراد ہندوستان کی قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کی ایک نمایاں مثال پالناڈو سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، جو آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں سوجاتاسیلم کی قائم کردہ قابلِ تجدید توانائی کی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کا یہ سفر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت شیڈول کاسٹ وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے مثبت اور دور رس اثرات کی عکاسی کرتا ہے، جو درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو پائیدار کاروباری ادارے قائم کرنے میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
پالناڈو سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ نے صاف اور پائیدار بجلی کی پیداوار کے لیے 5.5 میگاواٹ صلاحیت کا گرڈ سے منسلک شمسی توانائی کا پلانٹ قائم کیا ہے، جو خطے کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے قابلِ تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ہے۔ اس منصوبے کی طویل مدتی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول کاسٹ وینچر کیپیٹل فنڈ نے 2015 میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچرز کی صورت میں 15 کروڑ روپے کی وینچر کیپیٹل معاونت فراہم کی، جس سے اس شمسی توانائی منصوبے کی کامیاب تنصیب اور آپریشن ممکن ہو سکا۔
5.5 میگاواٹ صلاحیت کا گرڈ سے منسلک شمسی توانائی کا پلانٹ
اس مالی معاونت سے کمپنی کو ایک جدید شمسی توانائی پیدا کرنے والا پلانٹ قائم کرنے میں مدد ملی، جو کامیابی کے ساتھ صاف توانائی فراہم کر رہا ہے اور کمپنی کی مالی بنیادوں کو مزید مستحکم بنا رہا ہے۔ اس منصوبے سے مقامی برادریوں کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، صارفین کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط قائم ہوئے اور قابلِ اعتماد قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کے ذریعے دیہی ترقی کو فروغ ملا۔
یہ منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ماحول دوست پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے باعث صاف توانائی پر مبنی کامیاب کاروباری ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ قابلِ اعتماد شمسی توانائی کی پیداوار کے ذریعے یہ ادارہ دیہی علاقوں کی بجلی کی ضروریات پوری کر رہا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے اور سبز توانائی کی جانب ہندوستان کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے سوجاتا سیلم نے کہا:
"وی سی ایف-ایس سی کے تحت بروقت اور رعایتی مالی معاونت نے ہمیں وجئے واڑہ میں 5.5 میگاواٹ صلاحیت کا شمسی توانائی کا پلانٹ قائم کرنے کے قابل بنایا۔ آج پالناڈو سولر نہ صرف دیہی علاقوں کی بجلی کی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ گاؤں کی سطح پر روزگار کے متعدد مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔"
5.5 میگاواٹ صلاحیت کا گرڈ سے منسلک شمسی توانائی کا پلانٹ
پالناڈو سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ شیڈول کاسٹ وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے تحت ہدفی مالی معاونت کس طرح درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو قابلِ تجدید توانائی اور پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے بااختیار بنا رہی ہے۔ رعایتی مالی وسائل تک رسائی کو ممکن بنا کر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، دیہی معیشت کو مستحکم بنانے اور صاف، سرسبز اور زیادہ پائیدار ہندوستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
***
UR-1417
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2295213)
आगंतुक पटल : 9