سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیہی ڈیری صنعت کاری کو بااختیار بنانا: وی سی ایف-ایس سی نے کس طرح درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کی کامیاب ڈیری اور دودھ کی پروسیسنگ کا کاروبار قائم کرنے میں مدد کی
بھوپال، مدھیہ پردیش | وزارتِ سماجی انصاف و عطائے اختیارات
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 7:09PM by PIB Delhi
کاروباری سرگرمیوں کو بروقت مالی امداد اور ادارہ جاتی تعاون حاصل ہو تو مقامی کاروباروں کو ایسے پائیدار کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک حوصلہ افزا مثال بھوپال، مدھیہ پردیش میں قائم کمپنی سی آر انفرابلڈ پرائویٹ لمیٹڈ ہے، جسے درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص جناب گووند کہارے نے فروغ دیا ہے۔ ان کا کاروباری سفر وزارت سماجی انصاف و عطائے اختیارات کے تحت درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے تبدیلی لانے والے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔
سی آر انفرابلڈ پرائویٹ لمیٹڈ نے ڈیری مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن بڑھانے، مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دینے، آمدنی میں اضافہ کرنے اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے ڈیری اور دودھ کی پروسیسنگ یونٹ قائم کیا۔ منصوبے میں ترقی کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ نے 2021 میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچر پر مشتمل وینچر کیپیٹل امداد کے ذریعے 1.26 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ اس مالی تعاون سے کمپنی کو اپنی پیداواری صلاحیت مضبوط کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور پورے خطے میں اپنی مارکیٹ موجودگی بڑھانے میں مدد ملی۔
ڈیری اور دودھ کی پروسیسنگ یونٹ
مالی امداد سے اس کاروباری ادارے کو اپنی ڈیری پروسیسنگ کی سرگرمیوں کو وسعت دینے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور مارکیٹ کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کرنے میں مدد ملی۔ آج کمپنی نے مدھیہ پردیش کی پوری ریاست میں اپنا کاروبار پھیلا لیا ہے اور اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بھی اپنی مصنوعات کی سپلائی شروع کر دی ہے۔ اس ادارے نے تقریباً 7 کروڑ روپے کا سالانہ کاروباری حجم حاصل کر لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے اضافی مواقع پیدا کیے ہیں اور دیہی ڈیری ویلیو چین کو بھی مضبوط کیا ہے۔
اس مداخلت کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ روزگار 10 سے بڑھ کر 30 افراد تک پہنچ گیا ہے، جن میں درج فہرست ذاتوں/ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے 10 ملازمین اور غیر ایس سی/بی سی زمرے کے 20 ملازمین شامل ہیں۔ کمپنی کے اثاثوں کی مالیت بھی منظوری سے قبل 1 کروڑ روپے سے بڑھ کر تقریباً 2.56 کروڑ روپے ہو گئی ہے، جو کاروبار کی مسلسل ترقی اور آپریشنل صلاحیت میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب گووند کہارے، پروموٹر
اپنے کاروباری سفر کے بارے میں جناب گووند کہارے نے کہا:
”وزارت سماجی انصاف و عطائے اختیارات کے درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ کے تحت حاصل ہونے والی مدد نے ہمارے کاروباری ادارے کو مضبوط بنانے اور ڈیری کے شعبے میں ایک مضبوط شناخت قائم کرنے میں ہماری مدد کی ہے۔ مالی امداد سے ہمیں مدھیہ پردیش میں اور اتر پردیش تک اپنے کاروبار کو وسعت دینے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور کاروبار میں نمایاں ترقی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس نے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کے اعتماد اور وقار میں اضافہ کیا ہے اور نوجوان نسل کو صنعت کاری اختیار کرنے کی ترغیب دی ہے۔
سی آر انفرابلڈ پرائویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ کے تحت ہدف پر مبنی مالی امداد کس طرح درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو مسابقتی کاروباری ادارے قائم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بھارت کی جامع اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔ ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں میں صنعت کاری کو فروغ دے کر، وزارت سماجی انصاف و عطائے اختیارات روزگار پیدا کرنے والے افراد کو بااختیار بنانے، دیہی معاش کے ذرائع کو مضبوط کرنے اور زیادہ خود کفیل اور جامع معیشت کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
******
ش ح۔ ف ش ع
U: 1322
(रिलीज़ आईडी: 2294619)
आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English