بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم – فیز II کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی ریاست وار تقسیم

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 6:33PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے ہندوستانی کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم کے تحت صنعت 4.0 کو فروغ دینے کے لیے چار اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہبز (سمرتھ) قائم کیے ہیں۔ ان سمرتھ مراکز نے موقع پر عملی مظاہروں اور بیداری کی سرگرمیوں کے ذریعے 2,700 سے زیادہ صنعتوں کو فائدہ پہنچایا ہے، جبکہ 300 سے زائد تربیتی پروگراموں کے ذریعے تقریباً 33,000 پیشہ ور افراد کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ہندوستانی کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم (فیزII )کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

سینٹرز آف ایکسی لینس:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست

1۔

آئی آئی ٹی روڑکی کے ذریعہ سی او ای کا قیام

اتراکھنڈ

2.

آئی آئی ٹی دہلی میں سی او ای کا اضافہ

دہلی

3.

آئی آئی ایس سی، بنگلورو کے ذریعہ سنٹر آف ایکسی لینس کا اضافہ

کرناٹک

4.

اے آر اے آئی، پونے میں سی او ای کا قیام

مہاراشٹر

5۔

آئی آئی ٹی بی ایچ یو، وارانسی کے ذریعہ سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کا قیام

اتر پردیش

6۔

سی ٹارک، کوئمبٹور میں سی او ای کا اضافہ

تمل ناڈو

 

7۔

اے ایم ٹی ڈی سی، آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ موجودہ سنٹر آف ایکسی لینس کا اضافہ

-2-

عام انجینئرنگ سہولت مراکز:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست

  1.  

سمارٹ فیکٹری، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلور میں سی ای ایف سی کا اضافہ

کرناٹک

  1.  

سی4آئی4، پونے کی طرف سے کامن انجینئرنگ سہولت مرکز کا اضافہ

مہاراشٹر

  1.  

اے آر اے آئی، پونے میں سی ای ایف سی کا قیام

  1.  

بی ایچ ای ایل، ترچی میں سی ای ایف سی کا قیام

تمل ناڈو

 

ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مراکز:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست

  1.  

اے آر اے آئی، پونے میں موجودہ جانچ اور سرٹیفیکیشن کی سہولیات میں اضافہ

مہاراشٹر

  1.  

سی ایم ٹی آئی ، بنگلورو میں موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن سنٹر کا اضافہ

کرناٹک

  1.  

بی ایچ ای ایل میں موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی سہولیات میں اضافہ

مدھیہ پردیش/تلنگانہ

  1.  

آئی اے ایچ ٹی ، لدھیانہ میں موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی سہولت کا اضافہ

پنجاب

  1.  

انسٹی ٹیوٹ آف مشین ٹولز ٹیکنالوجی آئی ایم ٹی ٹی ، بٹالہ میں ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی سہولت میں اضافہ

  1.  

فلوڈ کنٹرول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پالکڈ میں جانچ اور سرٹیفیکیشن کی سہولت میں اضافہ

کیرالہ

 

انڈسٹری ایکسلریٹر:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست

  1.  

(اے آر ٹی پی اے آر کے۔پارک )آئی آئی ایس سی)، بنگلورو کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر (سی اے ایم آر اے ایس) کا قیام

کرناٹک

 

  1.  

ایف ایس آئی ڈی (آئی آئی ایس سی) ، بنگلورو کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر (سمردھی )کا قیام

  1.  

سی ایم ٹی آئی، بنگلورو کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

  1.  

اے آر اے آئی، پونے میں انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

مہاراشٹر

  1.  

آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

تمل ناڈو

 

  1.  

ساسٹرا یونیورسٹی، تنجاور کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

  1.  

پی ایس جی کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

  1.  

انڈین اسکول آف بزنس کے ذریعہ انڈسٹری ایکسلریٹر کا قیام

تلنگانہ

  1.  

آئی آئی ٹی  روڑکی میں انڈسٹری ایکسلریٹر

اتراکھنڈ

 

اہلیت کے پیکجز (قیو پیز):

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست

  1.  

آٹوموٹیو سیکٹر کے لیے اے ایس ڈی سی کے ذریعے 23 قیو پیز کی ترقی

دہلی

 

  1.  

سی جی ایسس ایس سی کے ذریعہ 23 قیو پیز کی ترقی

  1.  

آئی اے ایس ایس ایس سی کے ذریعے مہارت کی سطح 6 اور اس سے اوپر کے لیے قیو پیز کی تخلیق

-3-

پچھلے تین مالی سالوں میں اسکیم کے تمام اجزاء کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے، جاری کیے گئے اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(روپےکروڑ میں)

مالی سال

مختص (نظرثانی شدہ تخمینہ)

فنڈز جاری/استعمال شدہ

2023-24

187.20

83.34

2024-25

184.00

171.63

2025-26

120.00

116.09

بھاری صنعتوں کی وزارت نے ہندوستانی کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم کے تحت چار اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہبز (سمرتھ) قائم کیے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد صنعت 4.0، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، روبوٹکس، خود مختار نظاموں اور ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام تیار کرنا ہے۔

مزید برآں، صنعت 4.0 تجرباتی مرکز اور صنعت 4.0 سے آراستہ ماڈل فیکٹری بھی اسمارٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے عملی مظاہرے کے لیے قائم کی گئی ہے، تاکہ صنعتیں صنعت 4.0 سے متعلق مختلف استعمالی امکانات اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ کے حل کا عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے سینٹر فار انڈسٹری 4.0 (سی 4 آئی 4)، پونے کے ذریعے ملک بھر میں 10 کلسٹر انڈسٹری 4.0 تجرباتی مراکز کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1327


(रिलीज़ आईडी: 2294596) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English