زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی موسمی حالات پر مبنی زرعی روڈ میپ(لائحۂ عمل)
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 6:19PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آسام، گوا، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور انڈمان و نکوبار جزائر کے لیے زرعی ایکشن پلان شروع کیے گئے ہیں۔ ان زرعی روڈ میپس کی تیاری کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مشاورت کی گئی ہے۔
زرعی روڈ میپس انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، آئی سی اے آر کے مختلف اداروں، متعلقہ ریاستی حکومتوں، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور متعلقہ ماہرین کے اشتراک سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی تیاری زرعی موسمی خطوں، قدرتی وسائل کی دستیابی، آب و ہوا سے مطابقت، تکنیکی مداخلتوں اور کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ ان روڈ میپس کا مقصد تکنیکی اعتبار سے مستند، ریاستی ترجیحات سے ہم آہنگ، مقامی زرعی موسمی حالات کے مطابق اور آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی منصوبہ بندی کو یقینی بنانا ہے۔
زرعی روڈ میپس کا مقصد زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں پیداوار، منافع بخشی اور وسائل کے مؤثر استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ روڈ میپس زرعی موسمی حالات پر مبنی ایک جامع پالیسی فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس سے ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت سالانہ ایکشن پلان تیار کرتے وقت ان رہنما اصولوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
زرعی روڈ میپس کے متوقع نتائج میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زرعی اور متعلقہ اجناس میں خود کفالت کو مضبوط بنانا، دیہی علاقوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی زرعی موسمی حالات، آب و ہوا سے مطابقت اور کسانوں کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
***
UR-1326
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2294569)
आगंतुक पटल : 8