تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 5:14PM by PIB Delhi

بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) نے اب تک ’بھارت بیج‘ برانڈ کے تحت 18 فصلوں کی 124 اقسام کے بیج تیار کرکے ملک بھر میں تقسیم کے لیے بازار میں متعارف کرائے ہیں۔

بی بی ایس ایس ایل اپنے بیج ملک گیر سطح پر اپنی رکن امداد باہمی کی سوسائٹیوں، نجی تقسیم کاروں اور ڈیلروں کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ریاستی بیج فیڈریشنوں اور بیج کارپوریشنوں کے ذریعے تقسیم کرتا ہے۔

اپنے بیج تقسیم پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے بی بی ایس ایس ایل نے اپنے ہیڈ آفس میں علاقائی بنیادوں پر زونل منیجرز اور کوآرڈی نیٹرز مقرر کیے ہیں، جن میں مہاراشٹر اور دادر و نگر حویلی کے لیے ذمہ دار افسران بھی شامل ہیں۔مہاراشٹر میں بی بی ایس ایس ایل نے مرکزی امداد سے چلنے والی اسکیموں یعنی قومی خوردنی تیل مشن-آئل سیڈز (این ایم ای او-او ایس)، قومی غذائی تحفظ مشن-غذائی اجناس (این ایف ایس این ایم) اور کپاس کرانتی مشن کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعے چارہ فصلوں، کپاس، جوار اور مونگ پھلی کے بیج فراہم کیے ہیں، جبکہ گندم اور چنے کے بیج نجی تقسیم کاری نظام کے ذریعے تقسیم کیے گئے ہیں۔دادرو نگر حویلی میں محکمہ زراعت کو بی بی ایس ایس ایل کی نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے، جو بیجوں کی تقسیم اور متعلقہ سرگرمیوں کے تال میل کی ذمہ داری انجام دے رہی ہے۔

بی بی ایس ایس ایل کا قیام ایک اعلیٰ سطحی ادارے کے طور پر کیا گیا ہے، تاکہ معیاری بیجوں کی پیداوار، خریداری، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، ذخیرہ کاری، مارکیٹنگ اور تقسیم کے ساتھ ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کا مقصد مقامی قدرتی بیجوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک مؤثر نظام تیار کرنا بھی ہے۔

یہ معلومات مرکزی امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

( ش ح ۔ م م ۔ م ا )

Urdu.No-1302


(रिलीज़ आईडी: 2294477) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी