وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل منیش چڈھا، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کا عہدہ سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 7:07PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل منیش چڈھا، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے 03 اگست 2026 کو ڈائرکٹر جنرل نیول آپریشنز کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا کے 78ویں کورس کے سابق طالب علم، وائس ایڈمرل منیش چڈھا کو یکم جولائی 1991 کو بھارتی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ فلیگ آفیسر کمیونی کیشن اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر ہیں۔ وہ 61ویں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں، اور انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، واشنگٹن، امریکہ سے ہائر کمانڈ کورس مکمل کیا ہے۔

35  سال سے زیادہ کے شاندار کریئر میں، فلیگ آفیسر نے سمندر اور زمین پر متعدد کمانڈ، آپریشنل، تدریسی اور اسٹاف کے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی سمندری خدمات میں کوسٹ گارڈ انٹرسیپٹر بوٹ سی جی ایس -05 اور بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں 'ویر'، 'کرپان' اور 'میسور' کی کمانڈ شامل ہے۔

فلیگ آفیسر نے ماسکو میں واقع بھارتی سفارت خانے میں بحری اتاشی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں، انہوں نے 'انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2016' کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ، وی ایل ایف اور سیٹلائٹ کمیونیکیشنز سمیت کئی اہم منصوبوں کی نگرانی بھی کی۔

فلیگ رینک پر ترقی پانے کے بعد، انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ گجرات نیول ایریا، اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ایڈمنسٹریشن اینڈ سویلین)، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹرا نیول ایریا، اور اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ) کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد، انہیں انڈین نیول اکیڈمی کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا، جہاں وہ 'مستقبل کی بحری قیادت کو نکھارنے' کے ذمہ دار تھے۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، فلیگ آفیسر کو 2025 میں 'اتی وششٹ سیوا میڈل' اور 2017 میں 'وششٹ سیوا میڈل' سے نوازا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)LINE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)FMUT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)6R7B.jpeg

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1239


(रिलीज़ आईडी: 2294070) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी