سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیا ہائبرڈ میگنیٹو ریومیٹر نینو اسمارٹ میگنیٹو ریولوجیکل  فلوئیڈ  ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 3:52PM by PIB Delhi

ایک نئے انداز سے تیار کیا گیا جدید ہائبرڈ میگنیٹو ریومیٹر ایسے اسمارٹ  سیالات ( فلوئیڈ ) کی کارکردگی جانچنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتا ہے، جن کا گاڑھا پن (ویسکاسٹی) مقناطیسی  میدان  ( میگنیٹک فیلڈ ) کے زیرِ اثر بڑھ جاتا ہے۔ یہ سیالات طب، خلائی تحقیق، دفاعی شعبے اور خودکار نظاموں (آٹومیشن) میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

میگنیٹو ریولوجیکل (ایم آر) سیالات ایسے  ’’  اسمارٹ ‘‘  مادّے ہیں  ، جو مقناطیسی میدان کے سامنے آتے ہی اپنی میکانکی خصوصیات بہت تیزی سے تبدیل کر لیتے ہیں۔ اس دوران  ، ان کا ظاہری گاڑھا پن بڑھ جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ لچکدار ٹھوس مادّے جیسا رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ سیالات برقی مقناطیس (الیکٹرو میگنیٹ) کی مدد سے قوت منتقل کر سکتے ہیں اور اس قوت کو ضرورت کے مطابق قابو میں بھی رکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے کنٹرول پر مبنی متعدد عملی استعمال ممکن ہوتے ہیں۔

اسی منفرد صلاحیت کی بدولت یہ سیالات ایڈیپٹو ٹیکنالوجیز، جیسے بریک، کلچ، شاک ایبزوربر، ارتعاش  ( وائبریشن ) پر قابو پانے والے نظام، ڈیمپر، ایکچیویٹر اور طبی آلات کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ تاہم ان سیالات کا حقیقی عملی حالات میں رویہ درست طور پر سمجھنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے ،  خاص طور پر دباؤ اور شیئر کے مشترکہ عمل کے دوران  ، ان کے رویے پر بہت کم تحقیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے عملی استعمال کے امکانات پوری طرح بروئے کار نہیں آ سکے۔

اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے  ، سائنسی برادری اور متعلقہ صنعتی شعبے ایسے آلات کی ضرورت محسوس کر رہے تھے  ، جو ان اسمارٹ سیالات کی خصوصیات کو بہتر انداز میں جانچ سکیں۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آئی آئی ٹی پٹنہ کے سائنس دانوں نے نینو آئرن پاؤڈر پر مبنی میگنیٹو ریولوجیکل (ایم آر) سیالات تیار کیے ہیں اور ایک ہائبرڈ میگنیٹو ریومیٹر بھی تیار کیا ہے۔ یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا آلہ مقناطیسی میدان کی موجودگی اور عدم موجودگی، دونوں صورتوں میں، غیر روایتی دباؤ اور شیئر کے مشترکہ طریقۂ کار کے دوران ایم آر سیالات کے ریولوجیکل (بہاؤ اور بگاڑ) اور ٹرائبیو لوجیکل (رگڑ اور گھساؤ) رویے کا تفصیلی جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 

شکل 1: ( اے )  متحد المرکز سلنڈر ہائبرڈ میگنیٹو ریومیٹر کے آزمائشی نظام (ٹیسٹ رِگ) کا سہ جہتی ( 3 ڈی )  سی اے ڈی ماڈل۔

( بی )  ایم آر ٹرائبیو میٹر کا تجرباتی سیٹ اَپ : 1 :  خطی عمل کار (لینیئر ایکچیویٹر) ،  2  :  پی ایل سی ڈسپلے ، 3  : اے سی سرو موٹر ، 4 :  ڈی سی پاور سپلائی   ، 5 :  میگنیٹو ریومیٹر سیل   ، 6 :  ٹارک سینسر

 

پروفیسر چرنجیت سرکار کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم نے   سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)  کے محکمہ کے نینو اور جدید مواد پروگرام کے تعاون سے، ایک ایسا ریومیٹر تیار کیا ہے  ، جو مقناطیسی میدان کی موجودگی اور عدم موجودگی، دونوں حالتوں میں مختلف عمودی بوجھ (نارمل لوڈ) کے تحت دباؤ (کمپریشن) اور شیئر کے دوران میگنیٹو ریولو جیکل (ایم آر) سیال کی ریو لوجیکل (بہاؤ اور بگاڑ) اور ٹرائبیو لوجیکل (رگڑ اور گھساؤ) خصوصیات کی پیمائش کر سکتا ہے۔

اس ہائبرڈ ریومیٹر میں سائنس دانوں نے کم برقی رو پر زیادہ شدت کا یکساں مقناطیسی میدان پورے ایم آر نمونے کے حصے میں پیدا کیا اور لوہے پر مبنی ایم آر سیال پر دباؤ اور شیئر کے مشترکہ (مخلوط) طریقۂ کار کے تحت تجربات کیے۔

ان کے تیار کردہ اس نمونے (پروٹوٹائپ) کی جامع جانچ کی صلاحیت نے روایتی جانچ کے طریقوں کے مقابلے میں ایم آر سیال کی کارکردگی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کی۔

اس طرح کے ہائبرڈ ریومیٹر مختلف مواد کی ویسکو ایلاسٹک (چپچپے اور لچکدار) خصوصیات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جو پولیمر، دوا سازی، خوراک کی تیاری، کاسمیٹکس اور پیٹروکیمیکل جیسے شعبوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔

ریو لوجیکا ایکٹا نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ جانچ کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کس طرح اسمارٹ مواد کے شعبے میں جدت کو فروغ دے سکتی ہے اور محققین و صنعت کو ایسے مؤثر آلات فراہم کر سکتی ہے  ، جن کی مدد سے مستقبل کی ایڈیپٹو اور توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کے لیے اعلیٰ کارکردگی والے ایم آر سیالات تیار کیے جا سکیں۔

اشاعت کا لنک : ڈی او آئی :   10.1007/s00397-026-01582-7

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م م       -  ع ا )

U.No. 1209

 


(रिलीज़ आईडी: 2293845) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी