ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری توانائی کی صلاحیت میں اضافہ
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 5:17PM by PIB Delhi
حکومت نے 2047 تک اگلے دو عشروں میں 100 گیگاواٹ جوہری توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے، جس کا اعلان مرکزی بجٹ 2025-26 میں جوہری توانائی مشن کے تحت کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ملک کے توانائی مرکب میں قابلِ اعتماد، کم کاربن اخراج والی بنیادی توانائی فراہم کرنے والی جوہری توانائی کے حصے میں اضافہ کرنا، وکست بھارت کے وژن کو تقویت دینا اور 2070 تک خالص صفر کاربن اخراج کے ہدف کے حصول میں معاونت کرنا ہے۔
اس روڈ میپ میں دو رُخی حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے، جس کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ 700 میگاواٹ پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز (پی ایچ ڈبلیو آرز) اور گرین فیلڈ مقامات پر بڑے درآمد شدہ جدید ری ایکٹرز کی تنصیب شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز) کی تیاری اور تنصیب پر بھی توجہ دی جائے گی، جنہیں براؤن فیلڈ منصوبوں، جیسے ریٹائر ہونے والے فوسل فیول بجلی گھروں کے متبادل استعمال، توانائی کی زیادہ کھپت کرنے والی صنعتوں کے لیے کیپٹو پاور اور آف گرڈ ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جائے گا۔
روڈ میپ کے مطابق موجودہ 8.78 گیگاواٹ جوہری توانائی کی صلاحیت کو جاری منصوبوں کی بتدریج تکمیل کے ذریعے 2031-32 تک تقریباً 22 گیگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ 2032 کے بعد مزید 32 گیگاواٹ جوہری توانائی کی صلاحیت قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جسے نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ این پی سی آئی ایل، محکمۂ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا ایک سرکاری شعبے کا ادارہ ہے۔
اس اضافی صلاحیت میں مقامی پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز (پی ایچ ڈبلیو آرز) اور لائٹ واٹر ری ایکٹرز (ایل ڈبلیو آرز) شامل ہوں گے، جنہیں 2047 تک قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے نتیجے میں این پی سی آئی ایل کی جوہری توانائی کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر تقریباً 54 گیگاواٹ ہو جائے گی۔
باقی ماندہ 46 گیگاواٹ صلاحیت، جس میں مختلف ٹیکنالوجی پر مبنی ری ایکٹرز شامل ہوں گے، مختلف کاروباری ماڈلز کے تحت دیگر سرکاری شعبے کے اداروں (مرکزی و ریاستی)، نجی شعبے اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے قائم کیے جانے کی توقع ہے۔
جیسا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا گیا تھا، حکومت نے جوہری توانائی مشن کے تحت ملک میں تیار کردہ اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز) کی تیاری اور تنصیب کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا ہدف 2033 تک کم از کم پانچ مقامی ایس ایم آرز کو فعال کرنا ہے۔
محکمۂ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کے ایک ذیلی ادارے بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بارک) نے اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز) پر مبنی پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر (پی ڈبلیو آر) ٹیکنالوجی کے ڈیزائن اور ترقی کا کام شروع کیا ہے، جن میں شامل ہیں:
220 میگاواٹ بھارت اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر-200)
55 میگاواٹ اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر-55)
ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر)، جس کی صلاحیت 5 میگاواٹ تھرمل (میگاواٹ تھرمل) تک ہوگی اور اسے ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے موزوں تھرمو کیمیکل سائیکل کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔
جدید جوہری ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے ملک میں دستیاب ضروری داخلی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایم آر ٹیکنالوجی کے لیے بین الاقوامی تعاون کا منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے رکن ملک کی حیثیت سے ہندوستان، ایجنسی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے تکنیکی پروگراموں میں معلومات اور تجربات کے تبادلے کے لیے باقاعدگی سے شرکت کرتا ہے۔
ان اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز کی تعمیر کا متوقع وقت مالی منظوری حاصل ہونے کے بعد تقریباً 60 سے 72 ماہ ہے۔
ذیل کی جدول میں منصوبوں کی تخمینی لاگت کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
|
ری ایکٹرس
|
منصوبہ کی لاگت (کروڑ روپے میں)
|
|
220 میگاواٹ بھارت سمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر200)
|
5960
|
|
55 میگاواٹ چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر کا جڑواں یونٹ
|
7000
|
|
(ایس ایم آر۔55)
|
320
|
یہ معلومات وزیرِ اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
ش ح۔ ش ت ۔رض
U-1186
(रिलीज़ आईडी: 2293706)
आगंतुक पटल : 9