پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 JUL 2026 4:34PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمۂ دواسازی (ڈی او پی) نے 'بلک ڈرگ پارکس کے فروغ' کی اسکیم کے تحت ہماچل پردیش میں ضلع اونا کے ہارولی میں بلک ڈرگ پارک کے قیام کے لیے 11.10.2022 کو 1000 کروڑ روپے کی منظور ی دی ہے اور اس میں سے 225 کروڑ روپے کی رقم 20.02.2023 کو جاری کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت نے بھی 118.46 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے اورمالی سال 22-23 میں ریاستی حصے میں سے 35.53 کروڑ روپے کی رقم مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات (سی آئی ایف) کی ترقی کے لئےجاری کی ہے ۔ سال کے لحاظ سے جاری فنڈ کا استعمال درج ذیل ہے: -
(کروڑ روپے میں)
|
مالی سال
|
مرکزی حصہ
|
ریاستی حصہ
|
|
2023-24
|
55.41
|
0
|
|
2024-25
|
0
|
0
|
|
2025-26
|
43.77
|
0.24
|
|
2026-27
|
16.82
|
0
|
|
مجموعی
|
116.00
|
0.24
|
جاری کردہ فنڈ کو منظور شدہ پروجیکٹ کے کاموں اور نامزد ایجنسیوں کے ذریعے انجام دیئے جانے والے کاموں کی پیشرفت کے مطابق مرحلہ وار طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے ۔فنڈ کا استعمال بنیادی ڈھانچے کے نفاذ سے منسلکہ ہے ۔
عملدرآمد کے تحت عام بنیادی ڈھانچے کی بڑی سہولیات میں سائٹ ڈیولپمنٹ ، پانی کی فراہمی کا نظام ، بجلی کا بنیادی ڈھانچہ ، زیرو لیکویڈ ڈسچارج (زیڈ ایل ڈی) بھاپ پیدا کرنے کے نظام کے ساتھ کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) ، گودام ، سینٹر آف ایکسی لینس ، سالوینٹ ریکوری سسٹم ، ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات شامل ہیں ۔
موجودہ صورتحال حسب ذیل ہے:
فیز-1 سائٹ کی ترقی کا تقریبا 20فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔
15 ایم ایل ڈی صلاحیت کے لیے پانی کی فراہمی اور زیر زمین پانی کے ری چارج کے تقریبا 98فیصد کام مکمل ہو چکے ہیں ۔
ایچ پی ایس ای بی ایل نے تعمیراتی مرحلے کے لیے درکار 20 ایم وی اے بجلی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کر لیا ہے ۔
زیڈ ایل ڈی (273 کروڑ روپے) اور اسٹیم جنریشن سسٹم (300 کروڑ روپے) کے ساتھ سی ای ٹی پی کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں ۔
دیگر اہم ادوات کے لیے خریداری کا عمل جاری ہے ۔
متعلقہ ریاستی حکومتوں سے موصولہ درخواستوں ، پروجیکٹوں کی صورتحال ، فنڈ کے استعمال کی سطح اور مالی سال 2026-27 میں پروجیکٹوں کی متوقع تکمیل کی بنیاد پر اسکیم کی مدت مالی سال 2026-27 تک بڑھا دی گئی ہے ۔
ہماچل پردیش میں تیار کیے جانے والے بلک ڈرگ پارک کی پیش رفت کا جائزہ باقاعدگی سے "بلک ڈرگ پارک کے فروغ" کی اسکیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی ، محکمہ دواسازی کے سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری اور ہماچل پردیش کے وزیرصنعت کی سربراہی میں اعلی اختیار یافتہ کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ تاخیر کاباعث بننے والی بنیادی وجوہات میں ماحولیاتی منظوری، جو 25.09.2025 کو دی گئی ہے ، درختوں کی کٹائی کی اجازت کے لیے طریقہ کار کے تقاضے اور خریداری کے لیے بولیاں شامل ہے ۔ ریاستی حکومت اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں پروجیکٹ پر عمل درآمد کی باریکی سے نگرانی کر رہی ہیں اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے قانونی منظوری ، ٹینڈر اور ٹھیکے دینے میں تیزی لا رہی ہیں ۔ ماحولیاتی منظوری ملنے کے بعد ، پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ، اور متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبے زیر عمل ہیں یا خریداری کے اعلی درجے کے مراحل میں ہیں تاکہ پارک کی بروقت تکمیل اور آپریشنلائزیشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔
یہ معلومات کیمیکلز اور کھادوں کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں ۔
***
ش ح۔م ش ع- ف ر
Uno-1176