ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش میں جن اوشدھی کیندر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JUL 2026 4:35PM by PIB Delhi

کیمیائی مصنوعات اور کھادوں کی وزارت میں وزیرِ مملکت، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے  یہ معلومات  فراہم کی کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت 30 جون 2026 تک ریاست اتر پردیش میں مجموعی طور پر 4,226 جن اوشدھی کیندر (جے اے کے) قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 17 جن اوشدھی کیندر ضلع ہاتھرس میں قائم ہیں۔

30 جون 2026 تک اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں 2 جن اوشدھی کیندر غیر فعال ہو چکے ہیں۔

اس اسکیم پر عمل درآمد کرنے والا ادارہ فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، معلوماتی ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے نظام، فروخت اور ادویات کے ذخیرے کا باقاعدہ جائزہ لے کر جن اوشدھی کیندروں کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھتا ہے۔

اسکےعلاوہ ، پی ایم بی آئی کا ریاستی سطح کا مارکیٹنگ افسر اُن جن اوشدھی کیندروں سے رابطہ کرتا ہے جن کی فروخت کم ہوتی ہے، تاکہ ان کی فروخت کو دوبارہ بہتر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے پی ایم بی آئی ایسے مراکز کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کرتا ہے، ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے، کامیاب جن اوشدھی کیندر چلانے والوں کے تجربات سے استفادہ (پیئر لرننگ) کے مواقع فراہم کرتا ہے، اور مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرتا ہے تاکہ کم کارکردگی والے مراکز کی بہتری میں معاونت کی جا سکے۔

حکومت نے جن اوشدھی کیندروں کے مؤثر اور مسلسل کام کاج کو یقینی بنانے، جنیرک ادویات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے اور ادویات کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

  1. بیداری مہمات: جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے فراہم کی جانے والی ادویات کی قبولیت اور فروخت میں اضافہ کرنے کے لیے ان کے فوائد سے متعلق باقاعدگی سے ہدفی آگاہی مہمات چلائی جاتی ہیں۔ فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، مرکزی بیورو برائے مواصلات، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، مائی جی او وی  اور مائی بھارت جیسے اداروں اور پلیٹ فارمز کے تعاون سے پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، سوشل میڈیا، بیرونی ہورڈنگز اور عوامی رابطہ پروگراموں سمیت مختلف ذرائع سے یہ مہمات منعقد کرتا ہے۔
  2.  انٹر ایکٹیو   پیغامات اور فون کالز: شہریوں تک رسائی اور ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور آؤٹ باؤنڈ فون کالز کے ذریعے جن اوشدھی ادویات کے معیار اور قریبی جن اوشدھی کیندر سے انہیں خریدنے پر ہونے والی نمایاں بچت کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
  3. جن اوشدھی ہفتہ: ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں جن اوشدھی ہفتہ منایا جاتا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں عوامی ریلیاں، صحت کیمپ، فارمیسی کالجوں میں سیمینار، بچوں کے لیے آگاہی پروگرام اور دیگر خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ شہریوں، طبی ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقوں کو جن اوشدھی کی جنیرک ادویات کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔
  4. معروف شخصیات کے پیغامات: عوامی نمائندوں اور ممتاز ڈاکٹروں جیسی معروف شخصیات کے آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر نشر کیے جاتے ہیں تاکہ جن اوشدھی ادویات کے فوائد اجاگر کیے جائیں اور ان کے معیار سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔
  5. دیہی علاقوں میں عوامی رابطہ پروگرام: دیہی علاقوں میں مقامی زبانوں اور بولیوں کے ذریعے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے صحت کیمپ، نکڑ ناٹک، مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) پر آڈیو ویژول نمائشیں، اور مقامی جن اوشدھی کیندروں کے اشتراک سے عوامی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جن اوشدھی کیندروں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے اور رسد میں کسی بھی ممکنہ خلا کو دور کرنے کے لیے حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

 

  1. ستمبر 2024 سے جن اوشدھی کیندروں کو 200 عام استعمال کی ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان میں اسکیم کے تحت سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 100 ادویات اور بازار میں تیزی سے فروخت ہونے والی 100 ادویات شامل ہیں۔ اس کے تحت جن اوشدھی کیندر چلانے والے افراد کو ان ادویات کا مطلوبہ ذخیرہ برقرار رکھنے پر ماہانہ ترغیبی رقم فراہم کی جاتی ہے۔
  2. ادویات کی مؤثر اور بروقت فراہمی کے لیے معلوماتی ٹیکنالوجی پر مبنی مکمل سپلائی چین نظام قائم کیا گیا ہے، جو پانچ گوداموں اور ملک بھر میں مسلسل وسعت پاتے ہوئے 42 تقسیم کاروں کے مضبوط نیٹ ورک کو باہم مربوط کرتا ہے۔
  3. اس کے علاوہ، عام استعمال کی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے 400 تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات کی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) کی جانب سے باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی مانگ کا مسلسل تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ مزید برآں، خریداری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مانگ کے تخمینے کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے۔

 

********

 

 

ش ح۔ ش ت  ۔رض

U-1178

 


(ریلیز آئی ڈی: 2293620) وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी