ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این بی اے نے کسانوں، تحقیقی اداروں اور ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز کو فوائد کی تقسیم کے طور پر 24 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 5:12PM by PIB Delhi

نیشنل بایو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) نے 24 لاکھ روپے سے زائد رقم رسائی اور فوائد کی تقسیم (اے بی ایس) کے تحت مستفدین کو جاری کی ہے، جن میں ہریانہ کے بھینس پالنے والے کسان، 11 ریاستوں کے مستفیدین اور تین قومی تحقیقی ادارے شامل ہیں۔ یہ رقم ان قیمتی حیاتیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے جاری کی گئی ہے جنہیں بعد میں کمپنیوں اور تحقیقی اداروں نے تجارتی ضروریات  کے لیے استعمال کیا۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کسان، نسل افزائش کرنے والے افراد اور وہ ادارے جو حیاتیاتی وسائل کے تحفظ میں کردار ادا کرتے ہیں، جب ان کے حیاتیاتی وسائل کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تو وہ منصفانہ اور مساوی فائدہ بانٹنے کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

فوائد کے تقسیم کی رقم درج ذیل شناخت شدہ مستفیدین میں تقسیم کی گئی ہے: ہریانہ کا ایک خاندانی سطح پر چلنے والا مرہ بھینس فارم (4.30 لاکھ روپے)، آئی سی اے آر–نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز (این بی پی جی آر) ، نئی دہلی (4.61 لاکھ روپے)، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی، پٹن چیرو، حیدرآباد (5.36 لاکھ روپے)، آئی سی اے آر–نیشنل بیورو آف فِش جینیٹک ریسورسز (این بی ایف جی آر)، لکھنؤ (0.14 لاکھ روپے) اور مختلف ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز، جن میں مہاراشٹرا (3.22 لاکھ روپے)، گجرات (1.92 لاکھ روپے)، تلنگانہ (1.52 لاکھ روپے)، کرناٹک (0.73 لاکھ روپے)، راجستھان (0.63 لاکھ روپے)، آندھرا پردیش (0.54 لاکھ روپے)، مدھیہ پردیش (0.46 لاکھ روپے)، ہریانہ (0.44 لاکھ روپے)، پنجاب (0.19 لاکھ روپے)، اڈیشہ (0.17 لاکھ روپے) اور تمل ناڈو (0.13 لاکھ روپے) شامل ہیں۔

یہ ادائیگی مرہ بھینس کے افزائشی ذخیرے تک رسائی، جو بھارت کی سب سے زیادہ تجارتی اہمیت رکھنے والی دودھ دینے والی بھینسوں کی نسلوں میں سے ایک ہے، کے ساتھ ساتھ چاول، سرسوں، جنگلی مونگ، مرچ، ٹماٹر، کھیرا، گاجر، بھنڈی اور دیگر فصلوں کی سینکڑوں اقسام؛ موتی باجرے کی 627 اقسام؛ مکئی کی 55 اقسام؛ سائنسی تحقیق میں استعمال ہونے والی مچھلیوں کے خلیاتی کلچر اور کپاس کی اقسام سے متعلق ہے۔

نیشنل بایو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) کے رسائی اور فوائد کی تقسیم(اے بی ایس) فریم ورک کے تحت، فوائد کی تقسیم سے متعلق  ادائیگیاں منظور شدہ ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں۔ تحقیقی اداروں کو مختص کی گئی رقوم حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ کپاس کے جینیاتی وسائل تک رسائی سے حاصل ہونے والی اے بی ایس رقم کپاس پیدا کرنے والی 11 ریاستوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ انفرادی تحفظ کنندگان، جیسے کسانوں اور نسل افزائش کرنے والوں، کے معاملے میں فوائد کی تقسیم کی رقم کا بڑا حصہ متعلقہ ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈ کے ذریعے مستفیدین تک پہنچایا جاتا ہے۔

رقم کے جاری ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل بایو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) نے اب تک مجموعی طور پر تقریباً 153 کروڑ روپے کی رسائی اور فوائد کی تقسیم (اے بی ایس) سے متعلق ادائیگیاں کی ہیں، جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو مضبوط بنانے، حیاتیاتی ذخیرے برقرار رکھنے، سائنسی تحقیق کی معاونت، درجہ بندی سے متعلق مطالعات کو بہتر بنانے، حیاتیاتی تنوع کے سروے انجام دینے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے صلاحیت سازی کے حوالے سے بھارت کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔ اس کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ملک کے حیاتیاتی وسائل کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والے افراد کو ان وسائل کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد میں ان کا منصفانہ اور مناسب حصہ فراہم کیا جائے۔

 

***

ش ح۔ ع و۔ م الف

U. No- 1052


(रिलीज़ आईडी: 2292629) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी