تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال میں کثیر ریاستی امدادی سوسائٹیاں( ایم ایس سی ایس)

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 4:57PM by PIB Delhi

قومی امدادی ڈیٹا بیس( این سی ڈی) کے مطابق 15 جولائی 2026 تک ملک بھر میں 1840 کثیر ریاستی امدادی کمیٹیاں( ایم ایس سی ایس)موجود ہیں۔  ان میں سے 73 ایم ایس سی ایس  ریاست مغربی بنگال میں ہیں۔

حکومت نے 2022 میں بنیادی زرعی قرض فراہم کرنے والی سوسائٹیوں(پی اے سی ایس) کے کمپیوٹرائزیشن کے لیے مرکزی شعبہ جاتی منصوبہ شروع کیا، تاکہ تمام فعال بنیادی زرعی قرض فراہم کرنے والی سوسائٹیوں کو ایک ای آر پی(مشترکہ  صنعت کاری کے وسائل کی  منصوبہ بندی) پر مبنی قومی سافٹ ویئر سے جوڑا جا سکے۔ ابتدا میں اس منصوبے کے تحت 63,000 پی اے سی ایس کو منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 2,516 کروڑ روپے کی مالی گنجائش رکھی گئی تھی۔ بعد میں اس میں اضافہ کرتے ہوئے 79,630 پی اے سی ایس کو شامل کیا گیا، جس کے لیے نظرثانی شدہ مالی گنجائش 2,925.39 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت ریاست مغربی بنگال میں 4,187 پی اے سی ایس کو منظوری دی گئی ہے۔  ریاست مغربی بنگال کو 50.79 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس میں مالی سال 23-2022 کے دوران 30.54 کروڑ روپے، مالی سال24- 2023اور25- 2024میں کوئی رقم نہیں فراہم کی گئی۔ مالی سال26- 2025 کے دوران 15.25 کروڑ روپےاور مالی سال27- 2026 کے  لئے5.00 کروڑ روپے شامل ہیں۔

حکومت نے امدادی شعبے کی منظم اور جامع ترقی کے لیے ایک رہنما خاکہ فراہم کرنے کی غرض سے قومی امدادی پالیسی 2025 تیار کی ہے۔ قومی امدادی پالیسی کا اجرا 24 جولائی 2025 کو امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کیا۔ اس پالیسی میں 6 حکمتِ عملی کے ستون، 16 مقاصد اور 83 سفارشات شامل ہیں۔ اس پالیسی کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے امداد باہمی کے مرکزی وزیر کی سربراہی میں امدادی پالیسی سے متعلق قومی رہنما کمیٹی اور وزارتِ امداد کے سکریٹری کی سربراہی میں قومی سطح کی پالیسی نفاذ اور نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کی۔

***

) ش ح۔م ش۔ص ج)

872: UN No


(रिलीज़ आईडी: 2291261) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी