ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: جموں و کشمیر میں تحقیقی منصوبے
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 11:42AM by PIB Delhi
وزارتِ ارضیاتی علوم کی وزارت نے پانی اور گلیشیر یعنی ہائیڈرولوجی اینڈ کرائیواسفیئر پروگرام کے تحت سال 2022 میں کل 91.2 لاکھ روپے کی لاگت سے کشمیر یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی روڑکی کے ایک مشترکہ منصوبے کو منظوری دی ہے جس کا عنوان "زمین کے مشاہداتی اعداد و شمار اور ماڈلنگ کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ہمالیہ کے مختلف جغرافیائی اور موسمیاتی خطوں میں گلیشیر جھیل میں اچانک سیلاب آنے (جی ایل او ایف) کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کی نشاندہی" ہے۔
اس مجوزہ مطالعے کا مقصد مختلف ادوار میں گلیشیر کی جھیلوں کی تحققیق کے لیے ایک جامع سائنسی طریقہ کار وضع اور نافذ کرنا ہے، تاکہ بھارتی ہمالیائی خطے (آئی ایچ آر) کے مختلف موسمیاتی، ارضیاتی اور جغرافیائی علاقوں میں طبعی ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے ان کے خطرات کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس سے جھیلوں کے بننے کے عمل اور ان سے نشیبی علاقوں کی آبادیوں اور انفراسٹرکچر کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کی پیش گوئی کرنے میں مدد ملے گی۔
ارضیاتی علوم کی وزارت نے گزشتہ 3 سال کے دوران اس منصوبے کے لیے کل 62.03 لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے۔
یہ معلومات ارضیاتی علوم کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ع و ۔ ن م۔
U- 837
(रिलीज़ आईडी: 2290950)
आगंतुक पटल : 9