سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بھارت سرکار نے اتل ویو ابھیودیا یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے بہبود اور سماجی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بنایا
آغاز مالی سال 2021-22 سے اب تک 8.41 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کی مدد کی گئی؛ راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت 7.68 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کا احاطہ
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 7:28PM by PIB Delhi
بھارت سرکار ملک بھر میں صحت مند، باعزت اور فعال بڑھاپے کو فروغ دینے کے لیے اتل ویو ابھیودیا یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے بہبود کے پروگراموں کی ایک جامع رینج نافذ کر رہی ہے۔ یہ تفصیلات سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے وزیرِ مملکت جناب بی ایل ورما نے لوک سبھا میں جناب گنیش سنگھ کو تحریری جواب میں دیں۔
بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت، وزارت بزرگ شہریوں کے گھروں، مسلسل نگہداشت کے گھروں، موبائل میڈیکیر یونٹس اور فزیوتھراپی کلینکس چلانے کے لیے اہل تنظیموں کو گرانٹ ان ایڈ فراہم کرتی ہے۔ یہ پروگرام نادار بزرگ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے جس کے ذریعے انھیں پناہ گاہ، خوراک، صحت کی دیکھ بھال، تفریح اور فعال و پیداواری بڑھاپے کے مواقع تک رسائی یقینی بنائی جاتی ہے۔ وزارت نے قابلِ رسائی انفراسٹرکچر اور معیاری نگہداشت کو فروغ دینے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں کے لیے کم از کم معیارات بھی مقرر کیے ہیں۔ مالی سال 2021-22 سے، اس پروگرام سے ملک بھر میں 6.98 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
بزرگ شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی ایس آر سی) ریاستی حکومتوں اور یونین ٹیریٹری انتظامیہ کو مقامی ترجیحات اور ضروریات کی بنیاد پر ریاستی مخصوص بہبود کی پہل کو نافذ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکیم مالی سال 2019-20 سے نافذ العمل ہے، جس نے ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کو بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے حسبِ ضرورت مداخلتوں کے لیے قابل بنایا ہے۔
وزارت راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) بھی نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد عمر سے متعلق معذوری کا شکار اور ماہانہ آمدنی 15,000 روپے تک رکھنے والے بزرگ شہریوں کو مفت جسمانی معاون آلات اور مددگار زندگی کے آلات فراہم کرنا ہے۔ آل انڈیا لیمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ایل آئی ایم سی او) کے ذریعے نافذ کی جانے والی اس اسکیم سے مالی سال 2021-22 سے ملک بھر میں 7,68,749 بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے، جس نے ان کی نقل و حرکت، خودمختاری اور بہتر معیارِ زندگی کی بحالی میں مدد دی ہے۔

ایلڈرلائن - بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن (14567)، جو ہر روز صبح 8:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک فعال ہے، زیادتی اور بچاؤ کے معاملات میں مفت معلومات، رہ نمائی، جذباتی مدد اور فیلڈ مداخلت فراہم کرتی ہے۔ یکم اکتوبر 2021 کو قوم کے نام وقف کیے جانے کے بعد سے، اس ہیلپ لائن نے 34 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں 8,41,734 بزرگ شہریوں کی خدمت کی ہے، جو بروقت امداد اور تعاون فراہم کرتی ہے۔
ہنر مند بزرگ نگہداشت پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، وزارت پی ایم-اسپیشل (سسٹم آف پرووائیڈنگ ایلڈر کیئر ان ہاؤس اینڈ اسسٹیڈ لیونگ) نافذ کر رہی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں اپنے آغاز سے اب تک، 38,893 جیریٹرک نگہداشت کرنے والوں کو تربیت دی گئی ہے، جس سے ملک کے پیشہ ورانہ نگہداشت ایکو سسٹم کو مضبوط بنایا گیا ہے اور معیاری بزرگ نگہداشت کی خدمات کو وسعت دی گئی ہے۔
بھارت سرکار سینئرکیئر ایجنگ گروتھ انجن (سیج) پہل کے ذریعے بزرگ نگہداشت میں جدت طرازی کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ اس پہل کے تحت، اہل اسٹارٹ اپس کو بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے تک کی ایکویٹی سپورٹ ملتی ہے۔ اپنے آغاز سے اب تک، نو اسٹارٹ اپس کو سپورٹ دی گئی ہے، جس سے صحت کی دیکھ بھال، مددگار زندگی اور عمر دوست ٹیکنالوجیز میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
بھارت سرکار ابھرتی ہوئی ضروریات کا جائزہ لینے اور خدمت کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈر مشاورتوں اور آزاد تھرڈ پارٹی تشخیصات کے ذریعے اے وی وائی اے وائی کے نفاذ کا باقاعدہ جائزہ لیتی ہے۔ وزارت نے مزید اطلاع دی کہ بزرگ افراد کی قومی پالیسی، 1999 صحت کی دیکھ بھال، مالی تحفظ، مددگار زندگی، ڈیجیٹل شمولیت اور فعال بڑھاپے سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسی کا فریم ورک فراہم کرتی رہتی ہے۔
وزارت اس بات کے لیے عہدبستہ ہے کہ ملک بھر کے بزرگ شہریوں کو بہبود کی پہلوں کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے قابلِ رسائی صحت کی دیکھ بھال، سماجی تحفظ، بحالی کی مدد، مددگار زندگی کی خدمات اور فعال بڑھاپے کے مواقع ملیں، جس سے ایک جامع، باعزت اور بزرگ دوست معاشرے کے بھارت سرکار کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 812
(रिलीज़ आईडी: 2290784)
आगंतुक पटल : 6