وزارات ثقافت
گیان بھارتم اقدام کے تحت مخطوطات کے کلسٹرز اور شراکت دار ادارے
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 4:14PM by PIB Delhi
گیان بھارتم مشن (جی بی ایم ) کو ملک بھر میں کلسٹر مراکز اور آزاد مراکزکا ایک قومی نیٹ ورک قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان اداروں کا انتخاب مقررہ معیار کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن میں مخطوطات کے ذخیرے کا حجم اور اہمیت، ادارے کی صلاحیت، تربیت یافتہ افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی، علاقائی نمائندگی، اور مخطوطات سے متعلق سرگرمیوں کا تجربہ شامل ہیں۔ اب تک شامل کیے گئے کلسٹر اور آزاد مراکز کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
قومی مخطوطات سروے کا آغاز مارچ 2026 میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کیا گیا، جس کا مقصد مختلف زبانوں اور رسم الخط میں موجود مخطوطات، ان کے ذخائر اور نگہبانوں کی شناخت اور دستاویز بندی کرنا تھا۔
اس سروے کے دوران 1 کروڑ 19 لاکھ سے زائد مخطوطات کی اطلاع موصول ہوئی۔ ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ سے زیادہ مخطوطات کو ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے، جن میں سے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد مخطوطات اس وقت گیان بھارتم پورٹل پر عوام کے لیے ویو موڈ میں دستیاب ہیں۔
گیان بھارتم مشن (جی بی ایم ) کے تحت سال بہ سال منظور شدہ اور مختص کردہ بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
منظور شدہ بجٹ
(In Cr.)
|
اصل اخراجات
(In Cr.)
|
|
2024-25
|
3.50
|
2.63
|
|
2025-26
|
15.00
|
14.25
|
|
2026-27
|
60.00
|
4.48
|
گیان بھارتم ایک ہمہ گیر قومی اقدام ہے، جس کے تحت ملک بھر میں شناخت کیے گئے مخطوطات کی فہرست سازی، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور اشاعت کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس مشن کے مؤثر نفاذ کے لیے کلسٹر مراکز اور آزاد مراکز کا ایک نظام قائم کیا گیا ہے۔ ان مراکز کو مخطوطات سے متعلق مذکورہ سرگرمیوں کے لیے گرانٹ اِن ایڈ کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شامل کیے گئے مراکز کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
گیان بھارتم کا مقصد ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کی شناخت، دستاویز بندی، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن، تحقیق، اشاعت اور ترویج کو فروغ دینا ہے، خواہ وہ کسی بھی رسم الخط، زبان، بولی، روایت، برادری یا جغرافیائی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں۔
مخطوطات رکھنے والے اہل اداروں اور ذخیرہ گاہوں کو مشن کی ہدایات کے مطابق، موقع پر تصدیق، ادارہ جاتی تیاری، وسائل اور فنڈز کی دستیابی جیسے تقاضوں کو پورا کرنے کی صورت میں گیان بھارتم مشن سے منسلک کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
ایم انادورائی
ملحقہ
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ
|
تنظیم
|
مرکز کی قسم
|
|
1
|
آسام
|
سنسکرت کا شعبہ، آسام یونیورسٹی، سلچر
|
کلسٹر
|
|
2
|
بہار
|
نوا نالندہ مہاویہار، نالندہ
|
کلسٹر
|
|
3
|
دہلی
|
جامعہ کی لائبریری جامعہ ہمدرد
|
کلسٹر
|
|
4
|
دہلی
|
مرکزی سنسکرت یونیورسٹی
|
کلسٹر
|
|
5
|
گجرات
|
شروتا رتناکارا، احمد آباد
|
کلسٹر
|
|
6
|
ہماچل پردیش
|
ہماچل اسٹیٹ میوزیم، شملہ
|
کلسٹر
|
|
7
|
جموں و کشمیر
|
شعبہ فارسی، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر
|
کلسٹر
|
|
8
|
جموں و کشمیر
|
شاسوات آرٹ گیلری جموں
|
کلسٹر
|
|
9
|
کرناٹک
|
سمسکرت فاؤنڈیشن، میسور
|
کلسٹر
|
|
10
|
کرناٹک
|
اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، میسور
|
کلسٹر
|
|
11
|
کرناٹک
|
کرناٹک سنسکرت یونیورسٹی، بنگلورو
|
کلسٹر
|
|
12
|
کیرالہ
|
اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور مخطوطہ لائبریری، کیرالہ یونیورسٹی، ترواننت پورم
|
کلسٹر
|
|
13
|
لداخ
|
سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز، لیہہ
|
کلسٹر
|
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
شعبہ سنسکرت، ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی، ساگر
|
کلسٹر
|
|
15
|
مہاراشٹر
|
بھنڈارکر اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پونے، مہاراشٹر
|
کلسٹر
|
|
16
|
مہاراشٹر
|
کاوی کلگورو کالی داس یونیورسٹی، مہاراشٹر
|
کلسٹر
|
|
17
|
گجرات
|
اورینٹل انسٹی ٹیوٹ، مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی آف بڑودہ، وڈودرہ
|
گجرات
|
|
18
|
منی پور
|
منی پور اسٹیٹ آرکائیوز، امپھال
|
کلسٹر
|
|
19
|
اوڈیشہ
|
سرسوتی بھدرک
|
کلسٹر
|
|
20
|
اوڈیشہ
|
سنسکرت کا شعبہ، اتکل یونیورسٹی، بھونیشور
|
کلسٹر
|
|
21
|
راجستھان
|
راجستھان سنسکرت اکیڈمی، جے پور
|
کلسٹر
|
|
22
|
راجستھان
|
وشو گرودیپ آشرم شودھ سنستھان، جے پور
|
کلسٹر
|
|
23
|
سکم
|
نمگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتولوجی، گنگ ٹوک
|
کلسٹر
|
|
24
|
تلنگانہ
|
تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد
|
کلسٹر
|
|
25
|
اتر پردیش
|
ورنداون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
|
کلسٹر
|
|
26
|
اتراکھنڈ
|
شری لکشمی دھر آچاریہ چکردھر جوشی ودیامندر شودھ سنستھان، نکشترا ویدھ شالا، دیوپریاگ
|
کلسٹر
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
پتنجلی یونیورسٹی
|
کلسٹر
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
ایشیاٹک سوسائٹی، کولکتہ
|
کلسٹر
|
|
29
|
ہریانہ
|
کروکشیتر یونیورسٹی، تھانیسر، کروکشیتر، ہریانہ
|
کلسٹر
|
|
30
|
آندھرا پردیش
|
سناتن جیون ٹرسٹ، تروپتی
|
آزاد
|
|
31
|
بہار
|
خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ
|
آزاد
|
|
32
|
بہار
|
شری شنکراچاریہ مٹھ، بودھ گیا
|
آزاد
|
|
33
|
گجرات
|
ادھیاتما پریوار ٹرسٹ، سورت
|
آزاد
|
|
34
|
جموں و کشمیر
|
سری مہاراجہ رنبیر سنگھ سنسکرت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جموں
|
آزاد
|
|
35
|
کرناٹک
|
تارا پرکاشن ویدک لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر، بنگلورو
|
آزاد
|
|
36
|
کیرالہ
|
سیوادھی میوزیم اور آئیڈیالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کوٹائم
|
آزاد
|
|
37
|
کیرالہ
|
چنمایا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ایرناکولم
|
آزاد
|
|
38
|
مدھیہ پردیش
|
انیکانت گیان مندر بینا
|
آزاد
|
|
39
|
مدھیہ پردیش
|
سندھیا اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اجین
|
آزاد
|
|
40
|
مہاراشٹر
|
آننداشرم سمستھا، پونے
|
آزاد
|
|
41
|
مہاراشٹر
|
بھارت اتہاس سنشودھک منڈل، پونے
|
آزاد
|
|
42
|
راجستھان
|
راجستھان اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جودھ پور، راجستھان
|
آزاد
|
|
43
|
راجستھان
|
ابھے جین گرنتھالیہ، بیکانیر
|
آزاد
|
|
44
|
راجستھان
|
پدم شری نارائن داس پنڈولپی شودھ سنستھان، جے پور
|
آزاد
|
|
45
|
اتر پردیش
|
نگری پرچارینی سبھا، وارانسی
|
آزاد
|
|
46
|
اتر پردیش
|
ہندی ساہتیہ سمیلن، پریاگ راج
|
آزاد
|
|
47
|
مغربی بنگال
|
کولکتہ یونیورسٹی
|
آزاد
|
******
(ش ح۔ف ا۔ م ذ۔)
UR No.693
(रिलीज़ आईडी: 2290182)
आगंतुक पटल : 7